کون ہے جو محفل میں آیا ( 35)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
کہا تو ہے پر مجھے یاد نہین اس وقت ۔۔۔۔ البتہ جب سوات سے آ رہی تھی تو غالب کا یہ شعر بار بار ذہن میں آرہا تھا۔

لئے جاتی ہے کہیں اک توقع غالب
جادہء راہ کشَش کاف کرم ہے ہم کو
 
شمشاد

لائبریرین
بور تو نہیں ہونا چاہیے جیہ۔ گبین ہے ناں تمہارے پاس۔

پنڈی کا یا لاہور کا چکر لگا آؤ۔ تھوڑی تبدیلی ہو جائے گی۔
 
جیہ

لائبریرین
ابھی گئی تھی اڈیالہ ایک رشتہ دار کے گھر ۔ 3 دن وہاں رہ آئی ہوں ۔ کتابیں بھی خوب پڑھیں مگر مزہ نہیں آ رہا۔ گھر بہت یاد آتا ہے۔ دو جوڑوں میں نکلی تھی بھرا گھر چھوڑ کر۔ پتہ نہیں کہ گھر کا کیا حال ہوگا۔
 
شمشاد

لائبریرین
اللہ سے بہتری کی امید رکھنی چاہیے۔

بابا اور ڈاکٹر صاحب کہاں ہیں؟ کیا وہ بھی یہیں ہیں یا وہ سوات میں ہی ہیں؟
 
صحیح کہہ رہی ہو۔ کتابیں پڑھنے کا مزہ کیسے آئے گا جب ہر دم دھیان پیچھے گھر کی طرف لگا ہو۔
 
جیہ

لائبریرین
پتہ نہیں ہم تو اپنا رونا لیے بیٹھے ہیں ہمارے پاس فرصت کہاں کسی کےدکھڑے رونے کو۔۔

اس کو کہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مرے کو مارے شاہ مدار

اللہ سے بہتری کی امید رکھنی چاہیے۔

بابا اور ڈاکٹر صاحب کہاں ہیں؟ کیا وہ بھی یہیں ہیں یا وہ سوات میں ہی ہیں؟

جی شمشاد بھائی۔ ہم اکٹھے ہی رہتے ہیں بنی گالہ اسلام آباد میں گھر لیا ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
کتابیں ہی کہاں۔
ایسے میں تو کسی چیز میں بھی دل نہیں لگتا۔

اللہ اپنا رحم و کرم فرمائے۔ آمین
 
مغزل

محفلین
شمشاد بھائی میل کا جواب دینا فرض تو نہیں ہوتا نا ں ؟؟
( ویسے ہی پوچھ رہا ہوں آج کل دماغ کام نہیں کررہا نا۔۔ اس لیے)
 
شمشاد

لائبریرین
انشاء اللہ اب جلد ہی حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔ اور تم سب اپنے گھر کو جا سکو گے۔
 
جیہ

لائبریرین
بھائی آپ کی میل سمجھ ہی نہیں آئی تھی موبائل نیٹ میں اردو پڑھی نہیں جا سکتی
 
مغزل

محفلین
کہتے ہوں گے شاہ مدار ، مگر ہم تو مدار کے ٹوٹ جانے پر کفِ افسوس بھی نہیں مل سکتے جیہ جی
 
جیہ

لائبریرین
اچھا جی چلتی ہوں ۔ نیٹ کیفے میں ہوں۔ باہر ڈاکٹر صاحب بور ہو رہے ہین۔ گبین بھی ان کو تنگ کر رہا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی میل کا جواب دینا فرض تو نہیں ہوتا نا ں ؟؟
( ویسے ہی پوچھ رہا ہوں آج کل دماغ کام نہیں کررہا نا۔۔ اس لیے)

محمود بھائی ایسے حالات میں تو سات خون معاف ہونے چاہییں اور آپ جواب کا گلہ کر رہے ہیں اور وہ بھی جیہ سے۔
 
مغزل

محفلین
صاحب اتنے دنوں سے لڑائی نہیں‌ہوئی نا اس لیے جی چاہ رہا ہے ۔ تنگ کرنے کو ،۔اب لے دے کے پوری دنیا میں ایک جیہ کہ بچی ہے زینب صاحبہ تو فرار ہیں۔ کیا کیا جائے
 
شمشاد

لائبریرین
بات تو آپ کی درست ہے، زینب تو گئی ڈیڑھ دو ماہ کے لیے لیکن جیہ کو اپنے گھر پہنچ لینے دیں پھر لڑائی بھی لڑ لیجیئے گا۔ فی الحال تو وہ ہمدردی اور توجہ کی مستحق ہے۔
 
مغزل

محفلین
اچھا جی چلتی ہوں ۔ نیٹ کیفے میں ہوں۔ باہر ڈاکٹر صاحب بور ہو رہے ہین۔ گبین بھی ان کو تنگ کر رہا ہے

جیتی رہو اللہ اپنی حفظ وامان میں رکھے ، گبین کو پیار اور جی جا جی کو ۔ سلام عرض ہے۔ اللہ یہ دن بہت جلد پھیر دے گا ، اللہ حافظ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top