کون ہے جو محفل میں آیا 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
وعلیکم السلام۔۔۔۔۔
یہاں تو سب خیر ہے۔۔۔ الحمدللہ۔۔۔
یہ مجھے راہبر کامل کس نے بنادیا ہے؟
(اب تو کبھی کبھی شرمندگی محسوس ہوتی ہے یہ نک رکھنے پر) :wink:
 

ثناءاللہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
ثناء اللہ بھائی ہم تو آپ کو اکثر یاد کرتے ہیں، بلکہ اب تو آپ کی شادی کی سالگرہ بھی آنے والی ہے، ہمیں تو وہ بھی یاد ہے، آپ ہی محفل سے بےوفائی کر رہے ہیں :(

:D

جناب بے وفائی نہیں کر رہے بلکہ نیٹ پر آنے کا وقت نہیں ملتا جب بھی ملتا ہے۔ جواب دیں یا نہ دیں آپ دوستوں کی باتیں پڑھ کر طبعیت شاد ہو جاتی ہے۔
 
فہیم تو شاید مصروف ہیں اس لئے میں ہی چلا آتا ہوں دوبارہ۔۔۔
ایک عام اعلان
مجھے راہبر کے نام سے نہ پکاریں، قابل لوگوں کے منہ سے یہ لفظ سن کر مجھے شرمندگی ہوتی ہے (ہاں، اگر کوئی مجھے شرمندہ کرنا چاہے تو وہ پکار سکتا ہے :wink: )۔ مجھے میرے اصل نام سے پکاریں گے جو کہ میرے دستخط میں لکھا ہے تو مجھے زیادہ خوشی ہوگی۔ :) :lol:
المشتہر
عمار ضیاء خاں
:tv:
 

F@rzana

محفلین
السلام و علیکم
کیسے ہیں اہل محفل؟ :lol:

برطانیہ کے وقت کے مطابق سب کو صبح بخیر :lol:

عمار ضیا خان، اگر آپ نے اپنی شناختی تصویر میں راہبر نہ لکھا ہوتا تو شاید آپ کو اس نام سے نہ پکارا جاتا :lol:
 
وعلیکم السلام فرزانہ صاحبہ۔۔۔ آپ نے اوتار کی طرف اچھی توجہ دلائی۔۔۔۔۔۔ اس کا متبادل سوچتا ہوں کچھ۔۔۔
قیصرانی بھائی! لفظ “راہبر کامل“ حقیقتا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ہی مناسب ہے، تاہم مختلف لوگوں کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے، میری معلومات کے مطابق اس میں کوئی حرج تو نہیں تاہم اجتناب بہتر ہے۔
اب شاید، عیشل۔۔۔۔۔
 

F@rzana

محفلین
ڈاکٹر عباس نے کہا:
السلام علیکم اور آداب فرزانہ آپا۔ کیسی ہیں آپ۔

وعلیکم السلام، عباس بھائی۔۔۔۔“بھلی کرے آیا“
میں خیر خیریت سے ہوں آج تھوڑا وقت ہے تو یہاں حاضر۔ ۔ ۔ ۔ ورنہ شکایات بلند ہوتی جاتی ہیں۔۔۔۔۔۔
خاص کر ہمارے مہربان شمشاد بھائی تو ٹیکسٹ کے کبوتر اڑانے لگتے ہیں اور باجو گھنٹیاں باندھنے لگتی ہیں (اونٹوں کی نہیں فون کی)

:lol:
 

علمدار

محفلین
راہبر! آپ نے جو نئی تصویر لگائی ہے اس میں ع سے تو میرا نام آتا ہے ر سے کیا مراد ہے؟ :wink:
 
علمدار نے کہا:
راہبر! آپ نے جو نئی تصویر لگائی ہے اس میں ع سے تو میرا نام آتا ہے ر سے کیا مراد ہے؟ :wink:

اس کی پہلی توجیہہ یہ ہے کہ “ع“ سے نام کا آغاز اور “ر“ پر اختتام۔۔۔۔ آپ کا نام بھی ایسا ہی ہے اور میرا نام بھی۔
دوسری توجیہہ یہ ہے کہ “ع“ سے عمار اور “ر“ سے راہبر۔۔۔۔
تیسری توجیہہ یہ ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔ چلیں رہنے دیں۔۔۔۔ :wink:
اب آپ راہبر کہہ کے نہیں، عمار کہہ کے پکاریئے۔۔۔ راہبر تو آپ ہیں میرے۔۔۔۔۔۔۔ :)
 

علمدار

محفلین
یہ اچھا اتفاق ہے کہ آپ کے اور میرے نام کا آغاز و اختتام ایک ہی حرف پر ہوتا ہے-
تیسری وجہ بھی سمجھ رہا ہوں :)
لیکن آپ نے جو پہلے تصویر لگا رکھی تھی وہ ہٹانے کی وجہ؟ وہ بہت اچھی تھی- اگر پسند کریں تو وہی لگائیں-
 
پہلی تصویر ہٹانے کی وجہ فرزانہ صاحبہ کا پیغام ہے۔۔۔ انہوں نے لکھا تھا کہ:
عمار ضیا خان، اگر آپ نے اپنی شناختی تصویر میں راہبر نہ لکھا ہوتا تو شاید آپ کو اس نام سے نہ پکارا جاتا
اس لئے میں نے اپنے نام کے دو حروف لکھ لئے ہیں تاکہ مجھے راہبر کے نام سے نہ پکاریں۔۔۔
پرانی تصویر میں بھی تو صرف نام ہی لکھا تھا۔
اچھا جی۔۔۔ ابھی تو موجود ہیں جیہ صاحبہ اور تیلے شاہ۔۔۔
دیکھتے ہیں کون آتا ہے یہاں۔۔۔۔۔۔؟
 

ماوراء

محفلین
السلام علیکم، سارہ، حجاب، شگفتہ اور باجو۔۔۔۔
273_bye_1.gif


سارہ تمھارا شکریہ کہ تم نے میرا پتہ لیا۔ ورنہ تو میں سوچ رہی تھی۔ کسی نے ایک ایس ایم ایس کر کے نہیں پوچھا۔ :( کہ میرے پی سی کا کیا حال ہے۔ موسم کی وجہ سے اسے بھی فلو اور بخار ہو گیا تھا۔ بڑی خدمت کرنے کے بعد ٹھیک ہوا ہے۔ لیکن ابھی بھی کھانسی باقی ہے۔ :(
 

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم ماؤرا اور فرزانہ

عرصے کے بعد آپ دونوں کو مخاطب کرکے خوشی ہورہی ہیں

کیسی ہیں آپ دونوں؟
 
تیلے شاہ نے کہا:
جیہ کے ساتھ صاحبہ اور مجھے صرف تیلے شاہ
یہ امتیازی سلوک کیوں۔۔۔۔ :?
ہممم۔۔۔۔۔۔ یہ تو واقعی بہرحال غلطی ہے شاہ صاحب۔۔۔۔۔ :!: اصل میں مجھے تیلے شاہ صاحب لکھتے ہوئے کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا تھا۔۔۔۔۔۔ اس لئے۔۔۔۔ :cry:
 

جیہ

لائبریرین
شاہ صاحب میرے لیے بھی محترم ہیں۔ اور آدھے پختون بھی ہیں ۔ بالکل نہیں پورے پختون ہیں صرف پختو نہیں آتی انہیں اورنہ نیری طرح یوسفزئ ہیں۔ :wink:

تو اسی وجہ سے ہرخاص و عام سے التجا ہے کہ انہیں آئیندہ خان تیلے شاہ خان صاحب عفی عنہہ کہہ کے پکارا جائے اور لکھا جائے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top