کون ہے جو محفل میں آیا ---40ویں لڑی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
شکریہ تو تب ادا کرتے اگر میں کہتی کہ پسند بھی آئی ہے;)

نہیں ایسا نہیں ،۔
ویسے مجھے کبھی خواہش تھی مگر اب اللہ کا کرم ہے کئی سال سے یہ داد و تحسین سمیٹنے کا خناس ذہن سے رفو چکر ہوچکا ہے۔
میں اتنا جانتا ہوں کہ ’’ تخلیق کی سرشاری سے بڑھ کر کوئی سرشاری نہیں ‘‘۔۔ تو یہ پھر یہ بے معنی سی داد کیا معنی رکھتی ہے۔
بقول صائب کے: ’’ صائب دو چیز می شکند قدرِ شعر را۔۔۔ تحسین ِ ناشناس و سکوتِ سخن شناس ‘‘۔۔
پھر پیش کردینے کے بعد قاری کا حق ہوتا ہے وہ جیسے چاہے نمٹائے ۔
سو ۔۔ یوں ادا کیا شکریہ۔
 

جیہ

لائبریرین
آپ تو سنجیدہ ہو گئے ۔ میں نے کب کہاں کہ پسند نہیں آئی۔ بقول غالب ۔۔۔ایک چھیڑ ہے وگر نہ مراد امتحاں نہیں
 

مغزل

محفلین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالی۔
جی بس ۔ کچھ نہ پوچھیں ، جیہ کو دعائیں دیں۔
ورنہ تو میں یہ محفل تقریبا تین ماہ قبل چھوڑ چکا تھا۔
اور ہاں آپ کے بے بیاں کیسے ہیں۔
اللہ آپ کو سلامتی عطا فرمائے ۔ آمین۔
 

عندلیب

محفلین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالی۔
جی بس ۔ کچھ نہ پوچھیں ، جیہ کو دعائیں دیں۔
ورنہ تو میں یہ محفل تقریبا تین ماہ قبل چھوڑ چکا تھا۔
اور ہاں آپ کے بے بیاں کیسے ہیں۔
اللہ آپ کو سلامتی عطا فرمائے ۔ آمین۔
کوئی خاس وجہ۔۔؟
میری بےبیاں الحمد اللہ ٹھیک ہے ۔۔
آپ کی دعاوں سے ایک اور بے بی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔:grin:
 

جیہ

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو عندلیب بہن۔ لڑکا ہے یا لڑکی؟

فی الفور تصاویر پوسٹ کردیں ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

مغزل

محفلین
کوئی خاس وجہ۔۔؟
میری بےبیاں الحمد اللہ ٹھیک ہے ۔۔
آپ کی دعاوں سے ایک اور بے بی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔:grin:

ارے واہ ۔ ماشاا للہ ۔ کوئی حجاب نہ ہو تو تصاویر ہی پیش کردیں سب بے بیوں کی۔
اللہ سلامتی عطا فرمائے آمین۔
خاص وجہ۔۔۔۔ ہممم۔۔
جانے دیجے ۔۔ یوں سمجھ لیجے میرے دماغ میں خناس سما گیا تھا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top