کون ہے جو محفل میں آیا ---41ویں لڑی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
پہلے تو یہ بتائیں کہ ہماری جویریہ بٹیا کیسی ہیں؟ پھر چھوٹو سرکار کے احوال بتائیں اور پھر دیگر اہل خانہ کی خیریت بتائیں۔ اور اس کے بعد ایک عدد فرمائش۔۔۔۔ سمجھ تو گئیں نہ جویریہ بٹیا؟

شکریہ سعود بھائی۔ آپ کے دریافت اشخاص کے احوال بہ ترتیب مندرجہ بالا بہ فضلہ تعالی بالکل درست ہیں ۔ اور فرمائش مجھے یاد ہے۔
 
ما شاء اللہ!

بہت ساری دعائیں مندرجہ بالا احباب کے لئے۔ اور چھوٹو سرکار کو بہت سارا پیار۔ میری جانب سے کسی قسم کی کنجوسی کیئے بغیر بوسے دیجئے گا انھیں۔
 

جیہ

لائبریرین
خوش آمدید یا اُم گبین

کیسی ہو؟ اور آجکل سوات کے حالات کیسے ہیں؟

شکریہ شمشاد بھائی۔ میرا حال تو مارچ میں پتا چلے گا کہ کیسا ہے ۔ سوات کے حالات اب ماشاّ اللہ بالکل ٹھیک ہیں۔ اگست کے بعد ایک ہی واقعہ ہوا ہے جس میں ایم پی اے مارا گیا تھا مگر بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، یہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا۔ واللہ اعلم
 

شمشاد

لائبریرین
انشاء اللہ خیر ہی ہو گی اس مارچ میں بھی اور اس سے بعد والیوں میں بھی۔

گبین کیسا ہے؟ اب تو کافی دیر گزر گئی اس کی نئی تصویر دیکھے۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃوبرکاتہ،

سسٹرجیہ، کیاحال احوال ہیں اورچھوٹوکیساہے؟ اورآجکل کیامصروفیات ہیں۔

والسلام
جاویداقبال
 

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃوبرکاتہ،

سسٹرجیہ، کیاحال احوال ہیں اورچھوٹوکیساہے؟ اورآجکل کیامصروفیات ہیں۔

والسلام
جاویداقبال

وعلیکم السلام جاوید بھائی۔ میں بالکل ٹھیک ہوں اور چھوٹو بھی۔ آپ کیسے ہیں؟ لگتا ہے آپ کی مصروفیات بڑھ گئی ہیں۔ بہت کم آتے ہیں۔
مصروفیات تو کچھ خاص نہیں ۔ گھر بار سے فرصت نکال کر محفل پر آ جاتی ہوں۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃوبرکاتہ،

واقعی سسٹرجیہ، دراصل کچھ مصروفیات ہی ایسی بن گئی ہیں کہ محفل پرآیانہیں جاتاپھربھی کوشش ہوتی ہے کہ آیاجائے۔


والسلام
جاویداقبال
 
نہیں اپیا محفل تو الحمد للہ خوب تر و تازہ ہے۔ باقی یہ تو مسلمہ حقیقت ہے کہ رونق اراکین سے ہی ہوتی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top