کون ہے جو محفل میں آیا----------43

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

علی ذاکر

محفلین
اللہ کا کرم ہے ۔ مصروف تو محفل کے اکثر ارکان ہوتے ہیں پھر بھی کچھ نہ کچھ وقت نکال لیتے ہیں ۔آپ بھی دو تین دنوں میں ہی کم از کم ایک بار تشریف لایا کریں‌۔

اللہ نے چاہا تو ایسا ہی ہو گا زین تم سناو کام کیسا چل رہا ہے !

مع السلام
 
لا حول ولا قوۃ!

کیوں نادم کر رہے ہیں ہمیں مغل بھیا۔ اس میں کوئی آپ کی غفلت تھوڑی نہ تھی۔ وہ تو کبھی کبھی حالات ہی سازگار نہیں ہوتے تب بندہ بے بس ہوتا ہے۔ میں ایسی باتوں پر معذرت کرتا پھروں تو روز آنا ہی ایک طویل فہرست ہوگی میرے پاس کیوں کہ میں اکثر کام مؤخر کر جاتا ہوں۔ ویسے بھی وہ کام وقت رہتے ہو گیا تھا اس لئے کوئی مسئلہ نہیں۔
 

مغزل

محفلین
لیکن میرے بزرگوں نے مجھے معذرت کے علاوہ کچھ سکھا یا ہی نہیں اور نہ مجھے کچھ اس کے سواسوجھتا ہے۔ ہمارے استاد کہتے ہیں کہ :
’’ غارت گرِ چمن یہ تلافی کی شرط ہے ---------- جو شاخ جس جگہ تھی وہیں‌چاہیے مجھے ۔‘‘ ------ ( نصیر کوٹی)
 

ظفری

لائبریرین
سارے بنجاروں کیساتھ تو یہ معاملہ نہیں ہوتا بھائی ۔۔۔۔ کچھ بنجارے بنجر بھی ہوتے ہیں ۔ ;)

کسی نے کیا خوب کہا ہے :
زرخیز زمیں میں کبھی بنجر نہیں ہوتی
دریا بدل لیتے ہیں راستہ ، اُسے کہنا
 

فہیم

لائبریرین
کہیں وہ والے بنجارے تو نہیں۔
کہ ایک تماشہ دکھاتا ہے تو
دوسرا لوگوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرتا ہے:rolleyes:
 

ظفری

لائبریرین
بہت دنوں سے اپنا ایک ساتھی تلاش کررہا تھا ۔ آج مجھے تمہاری شکل میں مل گیا ۔ چلو مل کر دونوں کام شروع کرتے ہیں ۔ :grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top