کون ہے جو محفل میں آیا----------43

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اپیا آپ پانی پی لیں اور تھوڑی دیر کو لیٹ جائیں اس طرح غصہ کافور ہو جائے گا۔ یا تھوڑی دیر بچوں کے ساتھ کھیل لیں۔ اور بلاگ تو نیا ہی بنا لیں تو بہتر ہے۔ در اصل ایک عدد ٹریڈ آف ہے اسی لئے آپ کا بلاگ وہاں بنوایا تھا۔ اب سوچ رہا ہوں کہ دوسری چیز سے سمجھوتہ کر لیا جائے۔
 

خوشی

محفلین
اس وقت سب سو رھے ھیں کیا سب کو جگا کے کھیلوں ان کے ساتھ اور میری عمر ھے اب کھیلنے والی، اب بلاگ بنوائیں مجھ میں ہمت بہت ھے
 
جی اپیا کھیلنے کی عمر کبھی ختم نہیں ہوتی۔ آپ ایسا کریں کہ تھوڑا سا پانی پی آئیں تاکہ کچھ سکون ملے آپ کو اور ہاں کوئی پھینک کر مارنے والی چیز بھی لے آئیں تاکہ ضرورت پڑنے پر ہمیں مار سکیں۔ اتنا کر لیں پھر ہم آپ کا نیا بلاگ بنواتے ہیں۔
 
اپیا آپ بلاگر کی سائٹ پر جائیں۔ اور اپنی جی میل اکاؤنٹ سے لاگن کریں۔ اگر جی میل کا کوئی اکاؤنٹ آپ کے پاس نہ ہو تو نیا بنا لیں۔ آپ کی آئی ڈی کچھ بھی ہو اپنے بلاگ کا نام مختلف منتخب کرسکیں گی۔ اور ایک ہی گی میل اکاؤنٹ کے تحت ایک سے زائد بلاگ بھی بنا سکیں گی۔ لاگن کرنے کے بعد "کرئیٹ ا بلاگ" پر کلک کریں۔ باقی سب کچھ انتہائی سہل ہے۔ کہیں‌خوئی مسئلہ درپیش ہو تو بتائیں۔
 

خوشی

محفلین
میرا جی میل کا جو اکاؤنٹ ھے وہ میں یوز نہیں کرنا چاھتی اس کے لئے نیا بنانا نہیں مجھے
 
پھر تو مسئلہ ہے اپیا۔ اگر آپ نیا گوگل اکاؤنٹ نہیں بنانا چاہتیں اور پرانا استعمال نہیں کرنا چاہتیں۔ خیر آپ کہیں تو آپ کے لئے پرسنل ڈومین اور ہوسٹنگ کا انتظام کر دیا جائے۔ پھر کسی بلاگنگ سروس پر آپ کا انحصار نہیں رہے گا بلکہ اپنے بلاگ کی مالک کل آپ ہی ہونگی۔
 

خوشی

محفلین
کیاااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااا:eek::eek:
 
ظاہر ہے اپیا اگر آپ بلاگنگ کے لئے سنجیدہ ہیں تو مفت سروسیز کے درد سے نجات حاصل کرنا کوئی بہت مہنگا سودا نہیں ہے۔ میرے خود کے پاس ذاتی ڈومین نیم ہے اس کے علاوہ کئی اردو بلاگر ذاتی ڈومین نیم اور ہوسٹنگ استعمال کرتے ہیں۔ جن میں کچھ ایک نام یوں ہیں: ابو شامل بھائی، عمار بھائی، زکریہ بھائی، افتخار اجمل چاچو، ساجد بھائی، کامران بھائی سمیت اور بھی کئی لوگ ہیں۔ ویسے آپ نے بلاگنگ کی ساخت اور اس کے مقصد تو سمجھ ہی لیا ہے فری سروس کو چند دن استعمال کرنے کے بعد۔ آپ کو زیادہ لطف تب آئے گا جب آپ اردو بلاگر کمیونٹی کے ساتھ جڑ جائیں گی اور ایک دوسرے پر تبصرے ہونگے۔
 
ورڈ پریس پی کے پر میں نے اپنا پاسورڈ منگوانے کی کوشش کی اور کامیاب رہا اپیا۔

میں نے آپ کے بلاگ اکاؤنٹ کے لئے ایک عدد ریکویسٹ بھیج دی ہے۔ آپ اپنا ای میل چیک کریں وہاں ایک عدد ربط ہوگا اس صفحے پر جائیں گی تو آپ کا نیا پاسورڈ آپ کو دوسرے ای میل پیغام میں بھیج دیا جائے گا۔ یعنی تھوڑے سے وقفے کے بعد آپ کو ایک اور ای میل ملے گی جس میں آپ کا نیا پاسورڈ ہوگا۔ جسے لاگن کرنے کے بعد آپ تبدیل کر سکیں گی۔
 
اپیا آپ یہاں جائیں اور خانے میں اپنا وہ ای میل ایڈریس داخل کریں جس کے ذریعہ اکاؤنٹ بنایا تھا۔ اور گیٹ نیو پاسورڈ پر کلک کریں۔
 
ٹھیک ہے اپیا پھر آپ کا مسئلہ وہاں کے ایک ایڈمن سے ڈسکس کیئے لیتا ہوں۔ ان شاء اللہ چند گھنٹوں بعد ان کا جواب موصول ہو جائے گا۔ آپ چاہیں تو ورڈ پریس پی کے پر ہی ایک نیا بلاگ بنا لیں۔ کیوں کہ آپ نام بھی بدلنا چاہتی تھیں۔ اور امید ہے کہ آپ کو نیا بلاگ بنانے میں وہاں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا کیوں کہ ایک بار یہ کام کر بھی چکی ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top