شکریہ، مگر یہ وہ کچھ دکھا رہا جن دھاگوں میں نے آپ نے کچھ نہ کچھ پوسٹ کیا ہے، میرا سوال یہ تھا کہ میں اپنے "پوسٹ کیے ہوئے" موادتک پہنچ جاؤں اب مجھے سارے صفحے یاد رکھنے پڑتے ہیں کہ کس صفحے پہ آخری بار لکھا تھا، امید ہے کہ سمجھ میں آگیا ہوگا
درویش بھائی محفل میں اپنے پیغامات تلاش کرنے کے جو طریقے ہیں وہ کچھ اسطرح سے ہیں:
1) اپنے شروع کردہ موضوعات: اپنے پروفائل میں جائیں اور دائیں طرف "تمام شروع کردہ موضوعات دیکیئے" پر کلک کریں
2) اپنے تمام پیغامات: پروفائل میں تمام شروع کردہ موضوعات سے پہلے والا آپشن "تمام پیغامات دیکھیئے" پر کلک کریں یا پھر جیسے شمشاد بھائی نے بتایا ہے۔
3) ہر صفحے پر سب سے اوپر بائیں جانب ترتیبات یا کنٹرول پینل پر کلک کریں، یہاں پر آپکو وہ تمام دھاگے نظر آ جائیں گے جنمیں آپنے کچھ لکھا ہے اور آپکے آخری مرتبہ محفل پر آنے کے بعد سے نئے پیغامات موجود ہیں، یہاں پر صرف وہ دھاگے نظر آئیں گے جنمیں نئے پیغامات موجود ہوں گے۔
والسلام