بہت کم، ہمارے (بڑوں کے) پاس وقت نہیں ہوتا اور چھوٹے (بھائی وغیرہ) فٹبال کھیلتے ہیں۔
پہلے کرکٹ کھیلی جاتی تھی لیکن اب نہیں، دوسرے علاقوں میں شائد تھوڑی بہت کھیلتے ہیں لوگ۔
ویسے اٹلی کی ایک نیشنل ٹیم بھی ہے کرکٹ کی، لیکن یہاں کے اکثر لوگوں کو خود نہیں معلوم کہ انکی کوئی نیشنل ٹیم کرکٹ کی بھی ہے، ایک تو یہ کھیل یہاں پر نہ ہونے کے برابر ہے اور دوسرا اسے کوئی میڈیا کوریج بھی نہیں ملتی۔
لیکن میرے خیال میں گرمیوں میں پاکستانی چند ٹورنامنٹ کھیلتے ہیں، لوکل لیول پر، پچھلے سال تو شائد دوسرے یورپی ممالک سے بھی پاکستانی ٹیمیں یہاں آئی تھیں اور ایک ٹورنامنٹ کھیلا گیا تھا۔