یہاں پانی مہنگا ہے اور پٹرول سستا ہے۔
پینے والا پانی نلکوں میں نہیں آتا۔ اس لیے پینے کے لیے پانی خریدنا پڑتا ہے۔
پٹرول جو 91 اوکٹین ہے وہ 45 ہلالے یعنی کہ تقریباً ساڑھے دس روپے پاکستانی اور جو 95 اوکٹین ہے وہ تقریباً تیرہ روپے 80 پیسے پاکستانی فی لٹر ہے۔ ہائی وے پر سفر کریں تو چند پیسے مہنگا ملتا ہے۔
پانی کی بوتل ڈیڑھ لٹر والی پاکستانی 46 روپے کی ملتی ہے۔ 600 ملی لٹر والی ایک ریال یعنی کہ 23 روپے کی ہے۔
لیکن ہم گھر میں استعمال کے لیے 19 لٹر والی بوتل لیتے ہیں جس میں پانی پانچ ریال یعنی کہ 115 روپے کا ہوتا ہے۔ خالی بوتل ایک دفعہ پانچ ریال کی خرید لیتے ہیں، بعد میں وہی خالی بوتل دے کر بھری ہوئی بوتل لے لیتے ہیں۔