یہ خوبصورت حسینائیں قابو ہی گیدڑ سنگھی کی وجہ سے آتی ہیں۔
اچھا، اب سمجھا کہ گیدڑ سنگی کیوں رکھی ہوئی ہے۔
لیں خرم بھائی انکا تو ارادہ پہلے سے ہی کچھ ایسا ہے
بریانی کے ساتھ نان یہ کون سا combination ہے؟
آپ ویلے کے نان کھلانے کے لئیے راضی تو ہوں، جوڑ ہم خود ہی بنا لیں گے
خوش آمدید جناب
بہت دیر کے بعد آپ کی حاضری ہوئی ہے۔ کہاں رہے اتنا عرصہ، کچھ تفصیل ہو جائے۔
بس بھائی شمشاد کافی دن تو سفر میں گزرے، پھر سفر کی وجہ سے جمع ہونے والوں کاموں کو نمٹانے میں بھی کافی مصروفیت رہی، اس کی وجہ سے بالکل حاضری نہ ہوسکی، اب ان شاء اللہ پابندی سے حاضری کی کوشش کروں گا۔
ولیمے کے چاول، ابھی پچھلے دنوں ناعمہ ایک ولیمے میں گئی تھی، وہ بتا رہی تھی کہ وہاں چاول تھے ہی نہیں۔ نجانے کیسا ولیمہ تھا۔
کہاں کا سفر درپیش رہا؟ کچھ سفر کے متعلق ہی لکھ دیں۔
ولیمے کے چاول، ابھی پچھلے دنوں ناعمہ ایک ولیمے میں گئی تھی، وہ بتا رہی تھی کہ وہاں چاول تھے ہی نہیں۔ نجانے کیسا ولیمہ تھا۔
ہاں میں بھی تو سوچوں!!!!!
وہاں چکن تھا بڑا گوشت تھا، نان، سلاد، کولڈڈرنک، اور میٹھے میں میرا فیورٹ فروٹ کسٹرڈ