ضبط نے کہا:اب جیہ یا شمشاد میں سے کوئی۔
دوبارہ کر دیتا ہوں۔بوچھی نے کہا:ضبط نے کہا:اب جیہ یا شمشاد میں سے کوئی۔
ضبط ، ، تم نے ابھی ابھی مجھے ذ پ کیا ؟ مجھے کسی کا پیغام آیا نظر تو آیا تھا جیسے ہی کلک ِ کیا وہ پیغام غائب ہوگیا ہے ۔ اور ای میل میں ہے مگر یہاں ان بوکس میں نہیں میرے خیال میں تم ہی نے سینڈ کیا ہے کل کے بارے میں ۔؟ مجھے نہیں ملا یہ والا ۔ اگر تمہی ہو تو ای میل کردو ،
ظفری نے کہا:ویسے تصحیح اور تصیح کتنا صحیح یا صیح ہے ۔ اس پر بہت سے اردو دانوں کو ایک دوسرے سے اختلاف ہے کہ کیا لفظ کی غلط ادائیگی سے لفظ کی ہیت بھی بدل دی جائے ۔ ! ۔۔ یہ بلکل ایسی بات ہے کہ جیسے میں اکثر یہاں دیکھتا ہوں کہ انگلش کے لفظ جیسے اسکول کو سکول اور اسٹور کو سٹور کہا اور لکھا جاتا ہے وغیرہ وغیرہ ۔۔۔ یہ الفاظ جس طرح انگلش میں پروناؤنس کیے جاتے ہیں وہاں یہاں کہے یا ( لکھے ) بلکل نہیں جاتے کیونکہ جب وہ اردو میں لکھے جاتے ہیں تو ان کا اپنی اصل زبان سے پروناؤنسیشن بلکل مختلف ہوتا ہے ۔ ( ا س پر بحث پھر کبھی سہی ) ۔
شمشاد نے کہا:اصل بات تو رہ ہی گئی۔
یہاں پاکستان کے تقریباً ہر شہر کا بندہ آباد ہے۔
ایک دفعہ ایک صاحب جن کا تعلق کراچی سے تھا، اردو بولتے تھے، شاعری سے بھی شغف تھا، اہل زبان کہلاتے تھے۔ اس بات پر افسوس کر رہے تھے کہ اردو زبان کا بیڑہ غرق ہو رہا ہے۔ لوگ اردو زبان کے الفاظ بدل رہے ہیں، مثلاً اسکول کو سکول اور اسٹیشن کو سٹیشن کہتے ہیں۔ میں نے کہا انصاری صاحب آپ اسٹیشن کے الف کو رو رہے ہیں ہمارے ہاں تو سین بھی نہیں بولتے خالی ٹیشن کہتے ہیں۔