کون ہے جو محفل میں آیا 5

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
ابھی یہاں سوات میں 2 گھنٹے سے شدید بارش ہو رہی ہے۔ گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے اللہ کے فضل سے


اب شمشاد بھائ
 

جیہ

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
جیہ نے کہا:
شکریہ ضبط


ماورا تو ادھر آتی نہیں۔ شگفتہ کو (خالی) دعوت ہے

پر جویریہ ، مجھے تو دل چاہ رہا ہے آپ کے ہاتھ کی بنی کوئی اچھی سی ڈش کو :)

یہاں تو بارش ہو کے گرمی کچھ سِوا ہی ہوگئی ہے :(

انشاء اللہ ضرور کھلاؤں گی۔

حالانکہ میرا موٹو تو یہ ہے

کہ :lol: آوگے تو کیا لاؤ گے، آؤں گا تو کیاں کھلاؤ گے (پشتو کہاوت)
 

ظفری

لائبریرین
دھاگے کے عنوان کے مطابق تو مجھے یوں کہنا چاہیئے کہ محفل میں ۔۔۔ “ اب میں آیا “ :) ۔ ۔۔۔۔ مگر اس عنوان کے پسِ منظر کا حوالہ دیکھ کر یہ اندازہ لگاتا ہوں کہ شاید جویریہ یا شمشاد بھائی آئیں گے ۔
 

ظفری

لائبریرین
ابھی تو کچھ عرصے بہن کے پاس ہی رہیں گی ۔ میں جولائی کے وسط میں شکاگو جاؤں گا اگر وہ ساتھ آنے پر آمادہ ہوئیں تو ٹھیک ہے ورنہ وہ بہن کے پاس رہیں گی کہ وہاں کافی لوگ ہیں اور ان کا دل وہاں خوب لگتا ہے ۔
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ ڈاکٹر صاحب

“سندھڑی“ کا جو ذکر کیا تُو نے ہم نشیں
اِ ک تِیر میرے سینے میں مارا کہ ہائے ہائے

(روحِ غالب سے معذرت کے ساتھ
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو سو کر بھی اٹھ گیا۔

اور یہ وقت شگفتہ صاحبہ اور اعجاز بھائی کے آنے کا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top