ہماری نوجوان پود ساری رات سڑکوں پر موٹر سائیکلیں دوڑاتے رہتے ہیں، ون وییلنگ کرتے ہیں، جن میں بہت سارے زخمی ہوتے ہیں اور بعض اگلے جہان کوچ کر جاتے ہیں، لاہور کی سڑکوں پر وہ طوفان بدتمیزی ہوتا ہے کہ بہت ساری سڑکیں بند ہو جاتی ہیں جن میں بہت سے لوگ جو ضروری کام کے لیے جا رہے ہوتے ہیں وہ بھی پھنس جاتے ہیں، ساری رات یہ لوگ سڑکوں پر موٹو سائیکلیں دوڑا دوڑا کر صبح کے وقت واہگہ بارڈر کی طرف رُخ کرتے ہیں اور پھر واپس آ کر سب گھوڑے کھوتے اور خچر کر بیچ کر ایسے سوتے ہیں کہ اگلے دن کی خبر لاتے ہیں۔