کون ہے جو محفل میں آیا - 51

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں ٹھیک ہوں اللہ سائیں کا فضل ہے اپیا آپ سنائیں؟؟؟
14 اگست بہت مبارک:)

تھینکس ناعمہ ، میں بھی ٹھیک ہوں ۔ البتہ گھر میں سب بھتیجا پارٹی بخار میں ہے اور ابو کی بھی طبیعیت ٹھیک نہیں ہے۔ کل ہم بھتیجا اینڈ کمپنی نے جھنڈیاں بنائیں !
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں ٹھیک ہوں سعود بھائی ابو کو اور سب بھتیجا کمپنی کو بخار ہو گیا ہے ایک ساتھ ۔ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

آپ سحری کے لیے جاگ رہے ہیں جبکہ میں افطاری کے لیے ابھی سے جاگ رہی ہوں !

سعود بھائی سحری میں کیا اہتمام کرتے ہیں تصویروں کی مدد سے واضح کریں۔
 
میں ٹھیک ہوں سعود بھائی ابو کو اور سب بھتیجا کمپنی کو بخار ہو گیا ہے ایک ساتھ ۔ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

آپ سحری کے لیے جاگ رہے ہیں جبکہ میں افطاری کے لیے ابھی سے جاگ رہی ہوں !

سعود بھائی سحری میں کیا اہتمام کرتے ہیں تصویروں کی مدد سے واضح کریں۔

اگر یہ بخار موسم کی تبدیلی کے باعث ہے تو ان شاء اللہ جلدی ہی ٹھیک ہو جائے گا۔ بس ذرا کھانے پینے میں احتیاط کرنا ہوگا۔ ہماری دعائیں شامل حال ہوں گی۔ :)

چلیں یہ اچھا ہے کہ بھائی بہن دونوں ہی بیک وقت جاگ رہے ہیں، کیا ہوا جو ایک طرف صبح کی آمد آمد ہے اور درسری جانب رات کا انتظار۔ :)

بٹیا رانی ہم سحری میں "اہتمام" جیسا تو کچھ بھی نہیں کرتے۔ کچھ بھی ہلکا پھلکا سا کھا لیتے ہیں۔ مثلاً آج رات ایک عدد پنیر پراٹھا اور ایک بوتل پانی سے انصاف کیا۔ یوں تو ہم کسی قسم کی عجلت میں نہیں ہوتے اور مناسب وقت پر بیدار ہو جاتے ہیں۔ پر اکیلی جان کے لئے کچھ بنانے کو جی نہیں چاہتا۔ :)
 

ظفری

لائبریرین
السلام علیکم

سوری کل میں نہیں اسکی
وہ میرے بابا کی طبعیت اچھی نہیں ہے
اس لیے۔
ہی از ان ہاسپٹل
ہو ایور ریڈز دس کین دے پرے فور مائی بابا
تھینک یو

وعلیکم السلام
پڑھ کر بہت افسوس ہوا ۔ اللہ خیر کرے ۔۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کے والد کو جلد از جلد صحت یاب کرے ۔ ان شاءاللہ آپ سب گھر والے اپنے پاپا کے ساتھ گھر پر ان کی صحت مندی کے جشن کیساتھ عید کی خوشیاں بھی منائیں ۔ آمین
 

فہیم

لائبریرین
اللہ کا کرم ہے ظفری بھائی۔
مزے میں۔

آپ سنائیں کن سفروں پر ہیں آج کل اور پاکستان کا چکر کب مار رہے ہیں :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top