وعلیکم السلام۔ بٹیا رانی ہم الحمد للہ بخیر ہیں۔ بجلی ابھی ہمارے گھر تک تو نہیں پہونچی۔ اس وقت ہم اپنے ایک دوست کے گھر آئے ہوئے ہیں۔ یہیں سے آن لائن ہیں۔
شکر ہے اللہ کا آپ خیریت سے ہیں۔ اور یہ لیں یہاں بھی بجلی غائب ہو گئی اب سائن آؤٹ کرنا پڑے گا ۔ ویسے سعود بھائی اتنی لمبی لوڈ شیڈنگ میں کیسا لگا اتنی طویل لوڈ شیڈنگ میں ابھی تک نہیں دیکھی۔
ہم پہلے سے اس سچویشن کے لئے تیار تھے اس لئے اشیاء خورد نوش کا ذخیرہ کر لیا تھا۔ کچھ ایسی چیزیں جنھیں بغیر کسی تیاری کے کھایا جا سکے مثلاً، بریڈ، فروٹ، پانی، جوس، کوکیز، چپس اور دودھ وغیرہ۔ انٹرنیٹ اور بجلی نہ ہونے کے باعث تھوڑی بوریت سی تھی۔ ورنہ کھڑکی کا شیشہ ذرا سا کھول کر صاف ٹھنڈی ہوا ملتی رہی ہے۔ ہمارے کمرے میں اچھی کراس وینٹیلیشن کا نظم ہے۔
درویش بھیا اور ناعمہ گڑیا رانی، ہمارے یہاں طوفان کل رات ہی انجام پا گیا تھا، اس کے بعد نیو یارک کی جانب بڑھ چلا تھا۔ اب تو خیر امریکی حدود سے باہر جا چکا ہوگا۔ ہمارے یہاں پانی سے متصل مقامات پر جوار کے باعث کچھ پانی چڑھ آیا تھا اور کچھ پانی بارش کا بھی تھا جو کہ جلدی ہے اتر گیا تھا۔ اتفاق سے ہمارا گھر پانی سے دور اور قدرے اونچائی پر واقع ہے۔ اس کے علاوہ کچھ پرانے درخت اور کچھ درختوں کی شاخیں انجام کو پہونچ گئیں۔ نتیجتاً کچھ مقامات پر بجلی کئی گھنٹوں تک بحال نہ ہو سکی۔ ہم خود 32 گھنٹے بجلی اور انٹرنیٹ سے محروم رہے جبکہ ہمارے سامنے والے مکان میں روشنی دکھتی رہی۔ خیر ہم نے اشیاء خورد و نوش کا کچھ ذخیرہ کر لیا تھا تاکہ بجلی نہ ہونے کی صورت میں بغیر پکائے کھائی جا سکنے والی چیزیں کچن میں دستیاب ہوں۔