اوہو، اب ہماری سمجھ میں آیا کہ آپ نے ہمارے کل والے تبصرے کے جواب میں لکھا ہے۔ خیر جب بات کئی صفحات پیچھے کی ہو تو اس کا اقتباس بات کو سمجھنے میں سہولت پیدا کرتا ہے۔ ہمیں علم ہے کہ آپ نے ھال ہی میں جو کچھ بھی پوسٹ کیا ہے اس میں مقدس بٹیا رانی کا نام نہیں لکھا۔ لیکن یہ بھی درست ہے کہ بعد کی کہانیوں میں ان کے سوا کسی اور نے کام بھی نہیں کیا۔ اس طرح ان کو لگنے لگا تھا کہ یہ سب کچھ ان کو تفویض کیا جا رہا ہے۔ اور اس میں کوئی قباحت نہیں۔
ہم نے تو ایک مشورہ دیا تھا کہ اب تک کئی کہانیاں ٹائپ ہو چکی ہیں تو اب ان کی پروف ریڈنگ کا کام ہو جائے تو بہتر ہے۔ اور نئی تائپنگ کا کام تبھی پوسٹ کیا جائے جب کچھ دیگر احباب اس کام کے لئے اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کریں یا پھر مقدس بٹیا اپنی ھالیہ مصروفیات سے فراغت پا کر دوبارہ کام کرنے کی اپنی رضا ظاہر کریں۔