کون ہے جو محفل میں آیا - 52

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
آج پھر تین گھنٹے کی کلاس بھیا

واؤ اور آپ کو آلاؤ ہے آن لائن ہونا
ہمیں تو ڈیٹنشن ہو جاتی تھی

ہی ہی ہی

بٹیا رانی آپ کو ذہن میں رکھنا ہوگا کہ ہم ہائی اسکول کے متعلم نہیں ہیں بلکہ پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ کچھ باتیں تو بدلنی ہی چاہئیں ناں؟ :)
 
آپ نے ایک کام ایسا کیا جو آپ کو نہیں کرنا چاہیے بٹیا رانی۔ :)

ویسے ہمیں امید ہے کہ آپ ان الفاظ کی درست ادائیگی جان سکی ہوں گی۔ اگر چہ اس میں زیر زبر اور تشدید وغیرہ نہیں لگائے گئے تھے ان میں۔ :)
 
الحمد للہ اب تک تو ہم بخیر تھے لیکن یہ جان کر کہ آپ اب تک بخار سے نجات نہیں پا سکیں ہماری خیریت مشتبہ ہو گئی ہے۔
 
مقدس

لائبریرین
وعلیکم السلام شگفتہ آپی
کیسی ہین آپ

آپ کو بخار ہو گیا ہے ؟

میرا بھی گلا خراب ہو گیا ہے اور بہت درد کر رہا ہے
آئی تھنک آئی ایم آلسو کمنگ ڈاؤن ود سمتھنگ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
الحمد للہ اب تک تو ہم بخیر تھے لیکن یہ جان کر کہ آپ اب تک بخار سے نجات نہیں پا سکیں ہماری خیریت مشتبہ ہو گئی ہے۔

سعود بھائی آج طبعیت کافی بہتر ہے ، اللہ کا شکر ہے ۔ کل ٹمپریچر بہت زیادہ ہو گیا تھا ۔
 
سعود بھائی آج طبعیت کافی بہتر ہے ، اللہ کا شکر ہے ۔ کل ٹمپریچر بہت زیادہ ہو گیا تھا ۔

موسم کی تبدیلی کے اثرات سے جس قدر ممکن ہو احتیاط برتیں۔

کل ہم پھسل گئے تھے اور کہنی پر ہلکی سی خراش آ گئی تھی۔ لیکن ہم نے بروقت اس پر ایکشن لے لیا تھا۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام شگفتہ آپی
کیسی ہین آپ

آپ کو بخار ہو گیا ہے ؟

میرا بھی گلا خراب ہو گیا ہے اور بہت درد کر رہا ہے
آئی تھنک آئی ایم آلسو کمنگ ڈاؤن ود سمتھنگ

اپنا خیال رکھیں مقدس ۔ انشآء اللہ کہ طبیعیت ٹھیک رہے گی آپ کی ۔

مجھے پرسوں کو بخار ہو گیا تھا ، کل دن اور رات بیڈ پر گزرے کل شام تک ٹمپریچر بھی زیادہ ہو گیا تھا ، آج اللہ کا شکر ہے طبیعیت بہت بہتر ہے ۔
 
پرسوں بخار
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
موسم کی تبدیلی کے اثرات سے جس قدر ممکن ہو احتیاط برتیں۔

کل ہم پھسل گئے تھے اور کہنی پر ہلکی سی خراش آ گئی تھی۔ لیکن ہم نے بروقت اس پر ایکشن لے لیا تھا۔ :)

جی سعود بھائی ، ڈاکٹر کا بھی یہی کہنا ہے کہ موسمی بخار ہے جلد ٹھیک ہو جائے گا اور پریشانی کی کوئی بات نہیں ، حالانکہ میں تو بڑی امیدیں لے کر گئی تھی ۔

آپ کیسے پھسل گئے اور ایکشن کیا لیا تھا ؟
 
جی سعود بھائی ، ڈاکٹر کا بھی یہی کہنا ہے کہ موسمی بخار ہے جلد ٹھیک ہو جائے گا اور پریشانی کی کوئی بات نہیں ، حالانکہ میں تو بڑی امیدیں لے کر گئی تھی ۔

آپ کیسے پھسل گئے اور ایکشن کیا لیا تھا ؟

ایک عدد فارم جمع کرنا تھا س لئے ہم اپنی لیب سے نکل کر دوسری بلڈنگ کی طرف جا رہے تھے۔ اچانک بوندا باندی شروع ہو گئی اور ہم نے بارش سے بچنے کی نیت سے تقریباً دوڑنا شروع کر دیا۔ بھیگنے کے باعث سینڈل سے پاؤں پھسل گیا اور ہم کنکریٹ والے رستے پر گر پڑے۔ بچاؤ کی کوشش میں کہنی پر ذرا سی خراش آ گئی۔ لیکن اسی بلڈنگ میں مطب واقع ہے اس لئے ہم جلدی سے وہاں چلے گئے اور فرسٹ ایڈ لے لیا۔ :)
 
mfdarvesh

محفلین
موسم یہاں بھی تبدیل ہو رہا ہے لہذا گلا خراب اور بخار ادھر بھی ہے پر اللہ نے ناچیز کو محفوظ رکھا ہوا ہے
وائرل بھی سننے میں آرہا ہے ان دنوں
پنجاب میں تو ڈینگی وائرس نے تباہی مچا دی ہے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بیمار ہیں، اللہ سب کو محفوظ رکھے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top