کون ہے جو محفل میں آیا -53

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
دل کے حلاف جنگ کا آغاز کر دیں۔ ورنہ یوں دل کی سنتی رہیں گی تو وہ بہت دنوں تک رلائے گا ہماری ننھی پری کو۔
 

مقدس

لائبریرین
پھر کوئی مجھے میرے بابا کو واپس لا دے بھیا
آئی سوئیر میں نے کبھی نہیں رونا پھر
 

شمشاد

لائبریرین
مقدس اس حقیقت کو تو تمہیں تسلیم کرنا ہی پڑے گا کہ جو اس دنیا سے چلا جاتا ہے وہ واپس نہیں آتا۔ مزید یہ کہ ہر ایک نے جانا ہے۔

اس کو جتنا جلدی تسلیم کر لو گی اتنا ہی تمہارے حق میں بہتر ہو گا۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ تمہاری مدد فرمائے۔
 
پگلی بٹیا، یہ سچ ہے کہ آپ کے بابا ہمارے درمیان اب نہیں رہے لیکن ان کے اصول، ان کی محبت، ان کے خیالات اور ان کی طرز زندگی سب کچھ تو زندہ ہے۔ ہم اس حقیقت کو تسلیم کرکے ان کو ان کی نیکیوں کے حوالے سے یاد کریں گے تو یہ احساس اتنا تکلیف دہ نہیں رہے گا۔
 

مقدس

لائبریرین
اتنی جلدی کیوں بھیا
وی نیڈڈ ہم یٹ

میں ساری رات سو نہیں سکتی۔۔ کبھی امی اٹھ کے سارے گھر کے ڈورز چیک کرتی ہیں اور کبھی بھیا۔
ہمیں تو بابا نے کبھی کچھ کرنے نہیں دیا تھا۔ کھانے کے وقت سب کو پہلا نوالہ خود کھلاتے تھے۔ اب کوئی ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا نہیں کھاتا، کیونکہ بابا کی چئیر خالی ہے۔ مجھے فیل ہوتا ہے کہ میں نے پاگل ہو جانا ہے
کیوں شمشاد بھیا
میں نے اتنی دعائیں کی تھی،، ہم سب نے کی پھر کیوں نہیں سنی ہماری دعائیں اللہ نے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اللہ تعالٰی ہی بہتر جانتا ہے کہ اس میں ہمارے لیے کیا بہتری ہے۔

اگر دعاؤں سے یا محبت سے یا دولت سے کوئی واپس آ سکتا تو کوئی بھی اپنے پیاروں سے نہ بچھڑتا۔

میں نے کہا ناں کہ گاہے بگاہے قرآن کی تلاوت کیا کرو، اس سے دل کو بہت حوصلہ ملتا ہے۔
 

مقدس

لائبریرین
بھیا میں بہادر نہیں ہوں ۔۔ مجھے پہلے کسی چیز سے ڈر نہیں لگتا تھا لیکن اب بابا نہیں ہیں ناں تو مجھے ہر ایک چیز سے خوف آتا ہے۔۔ ہماری پروٹیکشن شیلڈ نہیں رہی ہمارے ساتھ
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی آپ کہہ رہے تھے کہ محفل کچھ دیر میں ڈاؤن ہو گی، تو کیا وہ وقفہ گزر چکا؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top