کون ہے جو محفل میں آیا -54

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد امین

لائبریرین
ہاہاہاہااہا۔۔۔ غلغلہ اسلیے کر رہا تھا کہ اجنبی ریاضی اصطلاحات میری سماعت میں غلغلہ پیدا کر رہی تھیں :tongue:
 
محمد امین

لائبریرین
اک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو
میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا​

بس ایک اور اک میں فرق تھا۔ ویسے یہ شک شبہ یا تو پولیس والے کیا کرتے ہیں یا پھر محلے والے۔

ہم نے تو سنا ہے کہ بیگمات بھی شبہ کرتی ہیں۔۔۔۔:loser:
 
mfdarvesh

محفلین
ہاہاہاہااہا۔۔۔ غلغلہ اسلیے کر رہا تھا کہ اجنبی ریاضی اصطلاحات میری سماعت میں غلغلہ پیدا کر رہی تھیں :tongue:

ویسے میں تو اردو میں ریاضی کو مشکل سمجھتا تھا
یہاں سعود بھائی کی ہندی تشریحات کو دیکھ کے تو اردو بہت آسان لگ رہی ہے
 
ویسے محمد امین صاحب کو ایک عدد محکمہ جاتی قسم کی ڈانٹ پلائی جاتی ہے کہ وہ عائشہ بٹیا، ناعمہ بٹیا، ملائکہ بٹیا اور مقدس بٹیا جیسی چھوٹی چھوٹی بچیوں کو اپیا اور بجیا کہہ کر تنگ نہ کیا کریں۔ :)
 
mfdarvesh

محفلین
لیکن اب تو سمجھ میں آ گئی ہوں گی یہ اصطلاحات۔
ہو سکتا ہے، پہلے والی بھی چلی گئی ہوں :)

ویسے محمد امین صاحب کو ایک عدد محکمہ جاتی قسم کی ڈانٹ پلائی جاتی ہے کہ وہ عائشہ بٹیا، ناعمہ بٹیا، ملائکہ بٹیا اور مقدس بٹیا جیسی چھوٹی چھوٹی بچیوں کو اپیا اور بجیا کہہ کر تنگ نہ کیا کریں۔ :)
ہو سکتا ہے یہ کچھ ثابت کرنا چا رہے ہوں
 
ویسے میں تو اردو میں ریاضی کو مشکل سمجھتا تھا
یہاں سعود بھائی کی ہندی تشریحات کو دیکھ کے تو اردو بہت آسان لگ رہی ہے

اصطلاحات خواہ کسی بھی زبان میں ہوں اگر وہ وقت کے ساتھ ساتھ وجود پاتی ہیں تو عام فہم بن جاتی ہیں۔ اور اگر بڑے بڑے علّاماؤں کے سپرد پروجیکٹ کی شکل میں موٹی رقم دیکر یک مشت اصطاح سازی کی مہم چلائی جائے تو یہ کچھ ایسی ہی جناتی شکل میں منظر عام پر آتی ہیں جیسا اردو اور ہندی میں ہوا ہے۔ اردو وکیپیڈیا ایک اور نادر مثال ہے۔ :)
 
پپو

محفلین
و علیکم السلام

پپو بھائی یہ اچھی بات نہیں ہے کہ بغیر اطلاع کیے اتنے دن غیر حاضر رہا جائے۔
بھائی جی اگر اطلاع دینے کی پوزیشن ہوتی تو حاضر نہ ہو جاتا ہوتا ہماری ادھر ٹیلی فون کیبل چوری ہوگئی تھی 450 نمبر بند ہوگئے تھے بڑی مشکل سے بحال ہوئے ہیں اور پھر بجلی بحران بھی شدید نوعیت کا ہے
 
mfdarvesh

محفلین
میرا اپنا خیال یہ ہے کہ اردو لکھنا کافی مشکل ہے انگریز کے مقابلے میں
کچھ عرصہ قبل ایک دوست نے دو عدد انگریزی خطوط ماتھے مار دیے کہ ان کا ترجمہ کرنا ہے
ایک تو انگریزی ویسے نہیں آتی اور پھر لگ سمجھ گئی کہ اردو کتنی آسان ہے
 
محمد امین

لائبریرین
ویسے محمد امین صاحب کو ایک عدد محکمہ جاتی قسم کی ڈانٹ پلائی جاتی ہے کہ وہ عائشہ بٹیا، ناعمہ بٹیا، ملائکہ بٹیا اور مقدس بٹیا جیسی چھوٹی چھوٹی بچیوں کو اپیا اور بجیا کہہ کر تنگ نہ کیا کریں۔ :)

ایسا لگتا ہے کہ تمہارے پاس محکمہ جاتی کارروائی کے لیے عرضی آئی ہے اس ضمن میں :praying: یہ نہیں کہوں تو بیٹا تو کہہ نہیں سکتا۔۔۔ کیوں کہ ۲۶ سال کی عمر میں بیٹا کہتے ہوئے اچحا تھوڑی لگوں گا۔۔۔ تمہاری بات اور ہے :grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top