ناعمہ عزیز
لائبریرین
آپ کو کیا ہوا تھا لالہ ؟؟؟؟
بٹیا رانی، اب بھیا کی انگلی بہت بہتر ہے۔
ویسے ہم اپنی مقدس بٹیا کو بہت مس کر رہے ہیں۔ شاید وہ نئے گھر میں منتقل ہو گئی ہیں اس لئے مصروفیت رہی ہوگی اور محفل نہیں آئیں آج۔
وعلیکم السلام۔ (1) کیسی ہیں ہماری نازنین بٹیا رانی اور درویش بھیا؟
(2) ہماری انگلی کار کے دروازے کی زد میں آ گئی تھی جس کے باعث ایک ناخن زخمی ہو گیا ہے۔ لیکن اب یہ کافی بہتر حالت میں۔ الحمد للہ
درویش بھائی آپ سے گفتگو کا بڑا اشتیاق تھا لیکن ہمارے اوقات کچھ ایسے ہیں کہ لاگ ان ہونے کے ٹائم مختلف ہیں۔ آج مدرسے کی چھٹی تھی سو اس وقت لاگ ان ہوگئی۔
مجھے آپ کی خصوصاً یہ عادت بہت پسند ہے کہ جب اذان کی آواز آتی ہے تو آپ تمام کام چھوڑ کر مسجد کی طرف چل پڑتے ہیں۔
اللہ ہمیں بھی اپنی ایسی ہی بندگی نصیب فرمائے۔ آمین
(1) اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے اور اپنے مخلص اور اچھے سے بھیا کی دعائیں ہیں۔
(2) آپ کی انگلی دروازے میں آنے سے جتنی تشویش ہوئی تھی، وہ ساتھ ہی ’’اب کافی بہتر ہے۔‘‘ کے تریاق کے ساتھ آپ نے رفع بھی فرمادی۔ شکریہ
اللہ آپ کو مکمل صحت وتندرستی سے نوازے۔ آمین
بہت شکریہ
(۱) میں یہ سمجھتا ہوں کہ نماز سے مفر ممکن نہیں ہے مجھے ہر حال میں پڑھنی ہے تو کیوں نہ وقت پہ پڑھ لی جائے
(۲) آپ کون سے مدرسے میں ہوتی ہیں؟
ماشاءاللہ(۱) بالکل بجا فرمایا۔
(۲) کراچی میں بنات کا مدرسہ ہے جس میں حفظ کرانے کے ساتھ ساتھ عالمہ کا کورس بھی ہوتا ہے۔ نام ہے ’’جامعۃ الصالحات للبنات‘‘ اس میں زیر تعلیم ہوں۔
جی ضرورمیں پانچ منٹ میں حاضر ہوتی ہوں۔ امی بلا رہی ہیں۔
میں پانچ منٹ میں حاضر ہوتی ہوں۔ امی بلا رہی ہیں۔