کون ہے جو محفل میں آیا -55

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محترم بزرگ کے بارے میں کچھ اور یہ کہ بہت ہی سادہ مزاج اور پرانے زمانے کی یاد دلانے والے عالم ہیں۔ ہر وقت چکن کا سفید کرتا زیبِ تن اور سر پر جالی والی ٹوپی۔ چہرے پر "سیادت" کا نور۔ فطرت کے بہت بڑے محب۔ صرف ایک بات سے اندازہ لگائیے۔ ۲۰۰۷ کی طوفانی بارش کے بعد جامعہ کراچی کی رہائشی آبادی خالی ہوگئی تھی کیوں کہ بجلی کا نظام ختم ہوگیا تھا اور پانی ہی پانی بھرا ہوا تھا۔ اساتذہ اور عملہ اپنے شہری گھروں کو چلے گئے تھے۔ مگر حضرت نے فرمایا کہ بجلی نہ ہو تو کیا زندگی رک جائے گی؟ اندھیرا ہے تو کیا ہوا؟ پہلی دفعہ تو اندھیرا ہوا نہیں ہے دنیا میں۔ جب بجلی نہیں تھی تب بھی لوگ زندہ تھے۔ میں تو یہیں رہوں گا چاہے بجلی تا عمر نہ آئے۔اور کئی دن انہوں نے بغیر بجلی کے اس آبادی میں گذارے جب کہ آس پاس مکین موجود نہ تھے اور جامعہ کراچی کا سنسان جنگل تھا۔

کیا آپ کی ان سے ملاقات ہوتی ہے یا ہو گی ؟ اگر ہاں تو انھیں میری طرف سے سلام اور آداب پہنچائیے گا ۔ بہت اچھا لگا ان کے بارے میں جان کر ۔ اور انہیں بتائیے گا کہ وہ بہت اچھے استاد ہیں اور ہمارے لیے بہت محترم ہیں ۔ اللہ تعالٰی انہیں بہت اچھی ، صحت مندی کے ساتھ طویل عمر عطا فرمائے ، آمین ۔
 
محمد امین

ملاقات ہوتی تھی۔۔۔مگر اب دفتر نے پھنسا لیا ہے ہمیں۔۔۔ ارادہ مگر ہے عنقریب کوئی صورت نکالنے کا۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کچھ بھی نہیں کرنا چاہیے۔ بس یہ ہو گا کہ برسوں ایک ہی سیٹ پر بیٹھے رہیں گے۔

اور خوشامد کرنے والے ترقی کی سیڑھیوں پر ، یہی بات ناں ۔ ویسے شمشاد بھائی ، جو لوگ خوشامد کرتے ہیں تو باس کی نظر میں ان کی کوئی عزت بھی نہیں ہوتی اور جو خوشامد نہیں کرتے تو باس کو ان سے ڈر ہوتا ہے کیونکہ وہ سچ بات کہنا جانتے ہیں :happy:
 
شمشاد

اس دور میں ایسا نہیں ہوتا۔

کہیں پڑھا تھا :

Rule No. 1
Boss is always right

Rule No. 2
If you do not agree, see rule no. 1
 
محمد امین

لائبریرین
اگنور کر کے آگے بڑھنا کیسا ہے ؟
محاورے والی لات رسید کرنی ہے نا :rollingonthefloor: اصلی والی تھوڑی
اس دور میں ایسا نہیں ہوتا۔

کہیں پڑھا تھا :

Rule No. 1
Boss is always right

Rule No. 2
If you do not agree, see rule no. 1

ہمارے باس نے اپنے کمرے میں لگا رکھے ہیں ایسے "طغرے" جا بجا۔۔۔ :notworthy:
 
شمشاد

لائبریرین
ہم تو رات کا کھانا بھی کب کے کھا چکے۔ کھانے میں مرغے کی بریانی اور سیخ کباب بھی تھے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top