کون ہے جو محفل میں آیا -56

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مقدس

لائبریرین
بچو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کس کا دھاگہ کس میں مرج کیا گیا ہے، جو پیغام پہلے پوسٹ کیا جاتا ہے وہی مرج کردہ دھاگے کا پہلا پیغام بن جاتا ہے۔ :)

السلام علیکم بھیا
آپ آ گئے
میں بھیا کو یہی کہہ رہی تھی کہ کوئی پرابلم ہی نہیں۔۔۔ بھیا والا ہو یا میرے والا ہوتا۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں اب اور نہیں بیٹھ سکتا۔ تاخیر کی صورت میں میرا چالان بھی ہو سکتا ہے کہ طلبی میں شدت آتی جا رہی ہے۔
 

مقدس

لائبریرین
ہا ہا ہا، اب اس قدر قربانی کی کیا ضرورت بھئی۔ ویسے آپ کے پیغام کو کسی اور کے نام کیا جا سکتا ہے، ایسی سہولت موجود ہے۔ (جو کہ ہم نہیں کرنے والے) :)
ہاہاہاہاہاہاہا
بالکل بھیا
یہ والا تھریڈ صرف درویش بھیا کے نام ہونا چاہیے
 
بہت اچھے، یہاں جمعہ کیسے ہوتا ہے؟
میرا مطلب ہے کہ مسلک ہوتا ہے یا ایک ہی کامن سا

ایک ہی مسجد میں سبھی آتے ہیں۔ سبھی اپنے اپنے طریقے سے نماز پڑھتے ہیں ایک ہی امام کے پیچھے۔ جس کا جی کرتا ہے رفع الیدین کرتا ہے جو نہیں کرنا چاہتا نہیں کرتا۔ کوئی نیت سینے پر باندھتا ہے کوئی ناف پر اور کوئی باندھتا ہی نہیں۔ لوگ ایک دوسرے سے گلے ملتے ہیں، مصافحہ کرتے ہیں حال احوال پوچھتے ہیں، نماز کے بعد مسجد میں ہی چائے یا کافی لیتے ہیں۔ رمضان مین ساتھ افطار کرتے ہیں، مگرب کی نماز کے بعد مسجد مین ہی رات کا کھانا کھاتے ہیں اور تراویح پڑھ کر اپنے اپنے گھر جاتے ہیں۔ اکثر جمعہ کی نماز کے بعد ایسا ہوتا ہے کہ کوئی کلمہ شہادت پڑھ رہا ہوتا ہے۔ بس یہی کچھ ہے۔ :)
 

mfdarvesh

محفلین
شکریہ اور بہت خوب
میں نے تو صرف معلومات کے لیے پوچھا تھا
ادھر ہمارے ہاں بھی تقریبا ایسا ہی ہوتا ہے ہر طرح کے لوگ نظر آتے ہیں، پر سوشل کم ہوتے ہیں :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
میں تو سونے جارہی ہوں ۔
اللہ حافظ مقدس اپیا ،اللہ حافظ شگفتہ اپیا ،اللہ حافظ چاچو،اللہ حافظ سعود بھیا ، اللہ حافظ درویش لالہ،اللہ حافظ امین بھائی ۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں اب اور نہیں بیٹھ سکتا۔ تاخیر کی صورت میں میرا چالان بھی ہو سکتا ہے کہ طلبی میں شدت آتی جا رہی ہے۔

شمشاد بھائی ، میں فضہ کو بتایا تھا آپ کا ۔ فضہ نے سلام اور آداب کہا ہے ۔ وہ سیڑھیوں سے گر گئی اوپر کے تیسرے اسٹیپ سے سنبھلتے سنبھلتے بھی آدھی سے زائد سیڑھیاں ہو گئیں ۔ بیک بون میں کافی چوٹ آئی اور ایک ماہ اب ریسٹ کرنا ہو گا ۔ دعاؤں میں یاد رکھیے گا ۔
 

mfdarvesh

محفلین
خاموشی سی چھا گئی ہے، کہاں گئے ہیں یہ لوگ

یہاں تو رات کے ساڑھے گیارہ بج رہے ہیں، میں بہت لیٹ ہوگیا ہوں
میرا خیال ہے کہ اب اٹھنا چاہیے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top