کون ہے جو محفل میں آیا -57

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد امین

لائبریرین
عجیب و غریب کیسے ؟ معذرت نہیں لکھنا تھی پلیز
عجیب و غریب یوں کہ جس چیز سے گھن آتی ہو جب وہ آنکھوں کے سامنے ہی رہے تو پھر اس سے سمجھوتہ کر کے اسے مذاق مذاق میں "پسند" کرنے کا ڈرامہ رچانے لگتا ہوں۔۔۔ اسٹیٹ اوف ڈینائل :yawn:
یہ جلسہ کا کیا سلسلہ ہے ؟ شریف بردران کیا ڈینگی مچھر کے خلاف جلوس نکال رہے ہیں ؟

ارے آپکو نہیں پتا؟؟؟ خبریں نہیں پڑھتیں سنتیں کیا؟ لاہور میں کرپشن اور زرداری کے خلاف بہت بڑی ریلی اور جلسہ ہواہے۔۔۔۔
 
محمد امین

لائبریرین
نہیں ترتیب اگر چھٹی من پسند ملی تو ہی صحیح سے بدلی جا سکتی ہے ورنہ تو موجودہ ترتیب کے ساتھ 'بے" لگ جانا ہے :(

ہاہاہا ابھی بے ترتیب نہیں ہے کیا؟ ہمارا کمرہ تو سال میں عید کی طرح ایک آدھ بار ہی باترتیب ہوتا ہے۔۔۔۔ اور اس دن امی بہت خوش ہوتی ہیں۔۔۔اور باقی دنوں میں ڈانٹ پڑتی ہے ہمیں :noxxx:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
خبریں پڑھ اور سن کر ٹینشن پالنے کی ہمت کیوں کی جائے !

ہر سیاستدان کو دوسرے سب سیاستدان اس لیے برے لگتے ہیں کہ انھیں خود کرپشن کرنے کا موقع اگر کم مل رہا ہے ۔ جب وہ خود طاقت میں ہوتے ہیں تو وہی سب سے بڑے کرپٹ ہوتے ہیں ۔ کاش کا لفظ استعمال کرنا مجھے پسند نہیں لیکن کیا ہی اچھا ہوتا کہ سارے سیاستدانوں کو خدا اکٹھا پیارا کر لے
 
ہم ابھی ابھی جمعہ کی نماز سے فارغ ہو کر آ رہے ہیں۔ اور آتے ہی آپ کی بد دعا پر ایک علاقائی مزاحیہ شاعر کا شعر یاد آ گیا۔

دیشوا کا اپنے بھاگ سدھر جائے تو اچھا
نفرت کا بھوت سر سے اتر جائے تو اچھا
جو نیتا دکھی ووٹروں کے کام نہ آئے
دو چار روز میں وہ گزر جائے تو اچھا۔
 
بالکل صحیح کرتی ہیں آپ خبروں کا روگ نہ پال کر۔۔۔ ہمیں بھی عرصۂ دراز سے خبریں بری لگنے لگی ہیں مگر عادتا٘ "اِن" رہنے کے لیے کچھ دیکھ لیتے ہیں وقتی طور پر۔۔۔ورنہ تو کرکٹ سے ہٹتے نہیں۔۔۔

سیاست اور جمہوریت میں یہی تو مسئلہ ہے۔ اگر کرپشن نہ بھی کریں تو انہیں "عوام کی خدمت" اور "جوشِ خطابت" اور لیڈری کا بھوت چڑھ جاتا ہے جو بسترِ مرگ پر بھی مشکل ہی سے اترتا ہے۔۔۔

"پیارا کرلے" کہہ کر آپ نے تو دعا ہی دے دی انہیں۔۔۔اگر طنزیہ کہا ہے تو پھر ٹھیک ہے :happy:
 
محمد امین

لائبریرین
ہم ابھی ابھی جمعہ کی نماز سے فارغ ہو کر آ رہے ہیں۔ اور آتے ہی آپ کی بد دعا پر ایک علاقائی مزاحیہ شاعر کا شعر یاد آ گیا۔

دیشوا کا اپنے بھاگ سدھر جائے تو اچھا
نفرت کا بھوت سر سے اتر جائے تو اچھا
جو نیتا دکھی ووٹروں کے کام نہ آئے
دو چار روز میں وہ گزر جائے تو اچھا۔

ہم یہی سوچ رہے تھے کہ آپ کدھر غائب ہیں۔۔۔۔ ہمیں تو لگتا تھا کہ آپ مسجد میں بھی کسی گیجٹ پر امام صاحب سے نظر بچا کر محفل گردی کرلیا کرتے ہونگے :raisedeyebrow:
 
ہندی میں سیٹنگ کو ویوستھا کہتے ہیں ارینجمینٹ کو ویوستھت کرنا کہتے ہیں۔ کسی چیز کو ایک ترتیب یا سیریل میں لگانے کو انوکرمِت کرنا کہتے ہیں اور اسی طرح سیریل نمبر یا نمبر شمار کو انوکرمانک کہتے ہیں۔ اردو میں سیٹنگ کے ہم معنی الفاظ مرتب کرنا یا منظم کرنا ہو سکتے ہیں۔ :)
 
محمد امین

لائبریرین
ہندی سے ہماری آشنائی محض نیشنل جیوگرافک چینل (ہندی) کی حد تک ہے۔۔۔اور اکثر وقت ہمارا ہنسنے میں ہی گذرتا ہے۔۔۔ درگھٹنا، چنوتی، استتی، انوبھاو، اور ایسے ہی چند الفاظ یاد ہیں۔۔۔مگر ان کے مطالب نہیں پتا :grin:
 
یہ تو گھور چنتا کا وشئے ہے کہ آپ جیسے مہانوبھاؤ کو ان شبدوں کا ارتھ اور ان کی پربھاشا کا گیان نہیں۔ دھیریہ رکھیں، یہ تو ایش ودھان ہے، پرتیک منوشیہ کو سمست گیان پراپت ہو جائے ایسا سمبھو نہیں۔ اس سے شرسٹی کا سنتلن بگڑنے کا بھئے رہتا ہے۔ :)
 
تمہاری بھاشا کی سٹیکتا ہمارے گیان سے کوسوں دور ہے۔ اور اس بھاشا نے ہمارے دماغ کا سنتلن بگاڑ دیا ہے۔۔۔ :confused::confused::confused:
 
یہ تو گھور چنتا کا وشئے ہے کہ آپ جیسے مہانوبھاؤ کو ان شبدوں کا ارتھ اور ان کی پربھاشا کا گیان نہیں۔ دھیریہ رکھیں، یہ تو ایش ودھان ہے، پرتیک منوشیہ کو سمست گیان پراپت ہو جائے ایسا سمبھو نہیں۔ اس سے شرسٹی کا سنتلن بگڑنے کا بھئے رہتا ہے۔ :)

اور اب اپنی ہندی کا مطلب بھی بتا دو :rolleyes:

یہ تو انتہائی متفکر کن بات ہے کہ آپ جیسی گراں قدر شخصیت کو ان الفاظ کے معانی اور مفہوم کا علم نہیں۔ اطمینان رکھیں، یہ تو قانونِ خالقِ کائنات ہے، ہر شخص کو تمام علوم حاصل ہو جائیں ایسا ممکن نہیں۔ اس سے کائنات کا توازن بگڑنے کا خطرہ رہتا ہے۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top