کون ہے جو محفل میں آیا -58

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نازنین ناز

محفلین
وعلیکم السلام نازنین بٹیا رانی۔ الحمد للہ ہم بخیر ہیں، آپ کیسی ہیں۔ اور کل سے آج تک سب سے زیادہ لذیذ کھانا کیا کھایا اور اسے کس نے بنایا؟ :)

جب فراغت ہوتی ہے تو کھانا عموما میں ہی بناتی ہوں، ورنہ امی۔
مستقل دعوتیں (کبھی ہماری طرف سے، کبھی دوسروں کی جانب سے) ہورہی ہیں، ایک سے بڑھ کر ایک لذیذ کھانا۔ کسی ایک کا نام لے کر (اپنی ناقص عقل کے مطابق) دوسری چیزوں سے نانصافی نہیں کرسکتی۔ :) :) :)
 
کتنی خوبی سے بھیا کے ٹریپ سے نکل گئیں بٹیا رانی۔ :)
 
نازنین ناز

محفلین
کتنی خوبی سے بھیا کے ٹریپ سے نکل گئیں بٹیا رانی۔ :)

آپ بھی ناں بھیا!!! باتوں میں گھیرنا تو آپ سے سیکھے۔
پتا ہے کل رات سے ایک انجانی سی خوشی رگ وپے میں سمائی ہے۔ :) :) :)
میم میم مغل بھائی جیسی علمی و ادبی شخصیت نے مجھ جیسی کم علم کی ٹوٹی پھوٹی اردو (جو میری مادری زبان بھی نہیں) کی تعریف کی۔ یہ میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ :)
 
اور مغل بھیا کی بات بالکل بھی بے جا نہ تھی۔ آپ کے مراسلے الحمد للہ بڑی ہی سلیس اور نپی تلی زبان میں ہوتے ہیں، ہم خود اس کے معترف ہیں۔ اور کئی دفعہ سوچتے ہیں کہ کاش ہم بھی اتنی سہولت سے اتنی خوبصورت اردو لکھ سکیں۔ پھر سوچتے ہیں کہ کیا ہوا جو ہم نہیں لکھ سکتے، ہماری دلاری اور بہن تو لکھ سکتی ہیں ناں، ہم انھیں کے نام کا کریڈٹ لے لیں گے۔ :)

اس بات پر ہمیں ایک واقعہ یاد آ گیا، گاؤں میں ہمارے خاندان میں ہمارے چچا زاد بھائیوں میں کوئی ٹھیک سے میٹرک بھی پاس نہیں تھا گریجوئیشن تو دور کی بات ہے۔ ہمارے بڑے بھائی ان دنوں پڑھ رہے تھے۔ اتفاق سے ہماری دو چچا زاد بہنیں گریجوئیٹ تھیں یا کر رہی تھیں۔ تو بڑے بھائی مزاحاً کہا کرتے تھے کہ ہمارا خاندان بہت پڑھا لکھا ہے حتیٰ کہ ہمارے خاندان کی لڑکیاں تک ماسٹرس ہیں۔ :)
 
سعود بھیا یہ آپ کا انکسار ہے جو آپ ایسا کہہ رہے ہیں، ورنہ یقین جانیئے رسما نہیں حقیقتًا عرض کر رہی ہوں کہ محفل میں ہی آپ کی ایسی اردو دانی دیکھی ہے کہ بے ساختہ اش اش کر اٹھی۔ :) مجھے یقین کی حد تک گمان ہے کہ یہاں آپ سادی اردو ہم کم علموں کی وجہ سے بولتے ہیں تاکہ ہم بہنیں خود اعتمادی سے بات کرسکیں اور احساس کمتری کا شکار نہ ہوں۔ اگر کہیں تو کوئی دھاگہ یہاں پیش کردوں۔ :)

:) :) :)
 
شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ کیا خوب گفتگو ہو رہی ہے۔ ہم بھی مستفیذ ہو رہے ہیں۔ ہاں تھوڑی سی تصحیح کر لیں کہ عش عش اور سادھی صحیح املاء ہے۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیسی ہیں عائشہ سس
محفل آپ کے حوالے کرکے میں تھوڑی دیر بعد حاضر ہوتی ہوں

اللہ کا شکر ہے بہنا !
آپ کیسی ہیں ؟
ویسے میں مغل لالہ اور سعود لالہ کے خیالات سے متفق ہوں آپ کے بارے میں ۔۔:)
 
سعود بھیا یہ آپ کا انکسار ہے جو آپ ایسا کہہ رہے ہیں، ورنہ یقین جانیئے رسما نہیں حقیقتًا عرض کر رہی ہوں کہ محفل میں ہی آپ کی ایسی اردو دانی دیکھی ہے کہ بے ساختہ اش اش کر اٹھی۔ :) مجھے یقین کی حد تک گمان ہے کہ یہاں آپ سادی اردو ہم کم علموں کی وجہ سے بولتے ہیں تاکہ ہم بہنیں خود اعتمادی سے بات کرسکیں اور احساس کمتری کا شکار نہ ہوں۔ اگر کہیں تو کوئی دھاگہ یہاں پیش کردوں۔ :)

نہیں پگلی، نہ تو یہ انکسار ہے اور نہ ہی خاکساری۔ آپ کو اندازہ نہیں کہ سعود بھیا کو چھوٹے چھوٹے جملے لکھنے کے لئے کتنی توانائی صرف کرنی پڑتی ہے۔ اور رہا سوال بہنوں کا تو بہنیں کبھی بھائیوں کے مقابلے احساس کمتری کا شکار ہو ہی نہیں سکتیں، بشرطیکہ اس رشتے کو صدق دل سے قبول کر لیا ہو۔ یہی وجہ ہے کہ آپ سمیت دیگر محفلین کی خوبصورت اردو دیکھ کر ہم بجائے حسد کرنے کے خوشی اور فخر محسوس کرتے ہیں۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top