کون ہے جو محفل میں آیا -58

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں ہوائی مستقر سے واپس آ گیا ہوں۔ خاتون اول مائل بہ پرواز ہیں۔ آج ہے تو چھٹی لیکن دفتر جانا ہے۔ لیکن چھٹی کا اتنا فائدہ تو ہونا ہی چاہیے کہ صبح کی بجائے دوپہر میں دفتر جایا جائے۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ بھابھی کا تمام سفر بخیر و عافیت سے گزرے ، آمین۔ کیا بھابھی پاکستان جا رہی ہیں ؟
 
mfdarvesh

محفلین
جی امین بھائی
میں جب بھی کراچی آیاہوں گرمی ہی دیکھی ہے
فروری میں آیا تو اسلام آباد سے جرسی پہن کے آیا اور ائرپورٹ کراچی میں اتارنی پڑ گئی
پتہ چلا سردی ختم ہو گئی ہے آئی تھی کچھ دن کے لیے
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سعود پتیلے میں سے ت گر گیا تو رہ گیا پیلا۔۔۔ بھلا یہ کیا بنا؟؟

شگفتہ: ساحل کونسے؟ کلفٹن ہی ہی ہی ہی وہاں ساحل کے علاوہ باقی سب کچھ ہے۔۔
اور چپاتی اور چپت غالباً ایک ہی خاندان کے ہیں کیوں کہ چپاتی کو چپت لگاتے ہیں تب جا کے "چپاتی" جیسی شکل نکلتی ہے۔۔۔۔

اب مجھے "قاسم" کی "چپاتی بیغم" یاد آگئی :)

کلفٹن گئے تو بہت عرصہ ہو گیا ، کیا اس کی شکل بہت بدل گئی ہے ؟

"قاسم" کی "چپاتی بیغم" ؟؟؟
 
محمد امین

لائبریرین
کلفٹن گئے تو بہت عرصہ ہو گیا ، کیا اس کی شکل بہت بدل گئی ہے ؟

"قاسم" کی "چپاتی بیغم" ؟؟؟

ساحل پر آلودگی اور کچرا بہت ہوگیا ہے۔

یہ ابنِ صفی کی جاسوسی دنیا کا ایک کردار تھا۔۔سعود کی توجہ کے لیے لکھا تھا مینشن کرنا بھول گیا تھا :)
 
محمد امین

لائبریرین
جی امین بھائی
میں جب بھی کراچی آیاہوں گرمی ہی دیکھی ہے
فروری میں آیا تو اسلام آباد سے جرسی پہن کے آیا اور ائرپورٹ کراچی میں اتارنی پڑ گئی
پتہ چلا سردی ختم ہو گئی ہے آئی تھی کچھ دن کے لیے

ابھی بھی نومبر ہے جناب اور نہ گیزر چلانے کی ضرورت پڑی ہے اور نہ لحاف کمبل کی۔ الٹا پسینے ہی ٹپکتے ہیں۔۔۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
و علیکم السلام ، کیا حال ناعمہ ، میں بالکل ٹھیک ، مزے میں ۔ عید بہت اچھی گزر رہی ہے کیونکہ لوڈشیڈنگ سے نجات ملی ہوئی ہے :happy:
ہمارےیہاں کل تھوڑی دیر کو بند ہوئی تھی لائٹ ۔۔
پر ویسے تو اب نہیں ہو تی مطلب عام حالات میں ۔
 
mfdarvesh

محفلین
ابھی بھی نومبر ہے جناب اور نہ گیزر چلانے کی ضرورت پڑی ہے اور نہ لحاف کمبل کی۔ الٹا پسینے ہی ٹپکتے ہیں۔۔۔

اور یہاں
دن کے بارہ بج رہے ہیں، صبح کی بارش نے کمال کر دیاہے
اور میں کمبل اوڑھے کمپیوٹر استعمال کررہا ہوں
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہمارےیہاں کل تھوڑی دیر کو بند ہوئی تھی لائٹ ۔۔
پر ویسے تو اب نہیں ہو تی مطلب عام حالات میں ۔

یہ تو اچھی بات ہوئی پھر ۔ ہمارے حق میں بھی دعا کیجیے گا :happy:

عید کا دوسرا دن کیسے گزارنا ہے ؟ اور عائشہ کیا کر رہی ہیں اس وقت ؟
 
mfdarvesh

محفلین
یہ تو اچھی بات ہوئی پھر ۔ ہمارے حق میں بھی دعا کیجیے گا :happy:

عید کا دوسرا دن کیسے گزارنا ہے ؟ اور عائشہ کیا کر رہی ہیں اس وقت ؟

یہاں تو گزر ہی گیا ہے
بارہ بج گئے ہیں، بارش تھم چکی ہے اور اب ہم سوچ رہے ہیں کہیں پھر ہی آئیں
 
محمد امین

لائبریرین
آپ کے گھر میں تو بہت سے افراد ہوں گے ، بہت مزا آتا ہو گا ۔

شاید ۱۶ افراد ہیں تعداد بھول جاتا ہوں ہمیشہ۔۔۔ :worried: مزا۔۔۔ افف۔۔ بچے ناک میں دم کردیتے ہیں۔۔۔

اور یہاں
دن کے بارہ بج رہے ہیں، صبح کی بارش نے کمال کر دیاہے
اور میں کمبل اوڑھے کمپیوٹر استعمال کررہا ہوں

اس بات ہر میرا دل چاہ رہا ہے لڑکیوں کی طرح " ہائے اللہ۔۔۔۔بارششششش" کہوں ہاہاہاہاہا
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہائیں شگفتہ آپ کو سردی نہیں پسند؟ وہ کیوں

درویش بھائی ، مجھے سردی کا موسم نا پسند نہیں ۔ دراصل جب سے مجھے چلنے میں مشکل ہوئی ہے تو گرم موٹے اونی لباس سے ان ایزی محسوس ہوتا ہے مجھے چلنے میں ۔ موسم گرما کے لباس میں بہت آسانی ہوتی ہے ۔ اللہ کا شکر ہے کہ یہاں کا موسم بہت اچھا ہے اور بس چند دن کے لیے ہی سردیاں آتی ہیں ۔ یہاں سردیوں کے دنوں میں بھی ہم موسم گرما کے لباس ہی استعمال کرتے رہتے ہیں ۔
 
اللہ خیر کرے کیا مشکل ہوئی ہے آپکو؟
اللہ آپکی مشکلات کو آسانیوں میں بدل دے۔۔۔
 
محمد امین

لائبریرین
یہ آج تک ہمارے بلوگ کے مناظر کا ڈیٹا ہے۔۔۔ اور ہمیں دوسرے نمبر پر موجود ملک کا نام دیکھ کر اپنے خلاف کسی سازش کی بو آرہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:hypnotized::hypnotized::hypnotized:

pageviews.png
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top