کون ہے جو محفل میں آیا -58

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
السلام عليكم ورحمت اللہ وبركاتہ ، كيا حال ہين سب كے۔
امين بھيا آپ كا بلاگ ديكھ رہی تھی ،
يہ كلام اقبال عظيم كا ہے يا احمد نديم قاسمى كا ؟

اپنے مرکز سے اگر دور نکل جاؤگے،
خاک ہوجاؤگے افسانوں میں ڈھل جاؤگے،
 
mfdarvesh

محفلین
درویش بھائی ، مجھے سردی کا موسم نا پسند نہیں ۔ دراصل جب سے مجھے چلنے میں مشکل ہوئی ہے تو گرم موٹے اونی لباس سے ان ایزی محسوس ہوتا ہے مجھے چلنے میں ۔ موسم گرما کے لباس میں بہت آسانی ہوتی ہے ۔ اللہ کا شکر ہے کہ یہاں کا موسم بہت اچھا ہے اور بس چند دن کے لیے ہی سردیاں آتی ہیں ۔ یہاں سردیوں کے دنوں میں بھی ہم موسم گرما کے لباس ہی استعمال کرتے رہتے ہیں ۔

اوہو
مجھے نہیں پتا تھا، اللہ آپ کو صحت دے آمین
ٹھنڈ میں مشکل ہوتی ہے بہت کچھ پہننا پڑتا ہے اور میں اون سے بنے ملبوسات نہیں پہن سکتا
اس لیے کاٹن ہی چلتا ہے اور یہاں کی ٹھنڈ دور کرنے کو کافی کچھ پہننا پڑتا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
یہ آج فیصل آباد والی پارٹی کہاں رہ گئی؟

کل ٹی وی خبر تھی کہ عید کے دن فیصل آباد میں ون ویلنگ بہت ہوئی تھی۔
 
محمد امین

لائبریرین
السلام عليكم ورحمت اللہ وبركاتہ ، كيا حال ہين سب كے۔
امين بھيا آپ كا بلاگ ديكھ رہی تھی ،
يہ كلام اقبال عظيم كا ہے يا احمد نديم قاسمى كا ؟

اپنے مرکز سے اگر دور نکل جاؤگے،
خاک ہوجاؤگے افسانوں میں ڈھل جاؤگے،

وعلیکم السلام اپیا۔ میں نے یہی سنا تھا کہ اقبال عظیم صاحب کا ہے۔ میں مستند ذریعے سے تصدیق کر کے آپکو بتا دونگا انشاءاللہ۔۔۔
 
ہم نہ صرف جاگ گئے ہیں بلکہ تجرباتی فورم میں کچھ کام بھی نمٹا آئے ہیں اور اب کلاس کے لئے نکل رہے ہیں۔ نصف گھنٹے میں کلاس روم سے ہی آن لائن ہوں گے، ان شاء اللہ۔ :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم ۔۔
زکام سے بُرا حال ہے سر میں شدید درد کے ساتھ ابھی ابھی کباب بنا کے کھائے ہیں ، باوجود زکام کے ٹھنڈی یخ بوتل پی ہے :(
اب صبح پتا چلے گا کہ کیا حال ہو تا ہے ۔۔۔۔۔۔
کباب کی ریسپی شعر کرنا تھا، تصویریں بنائیں مگر اب پتا چلا کہ روشنی کی کمی کی وجہ سے وہ کالی ہو گئی ہیں۔ اس لئے کو شش کر تی ہوں کہ ایسے ہی ریسپی شعر کر دوں۔:rolleyes::yawn:
 
وعلیکم السلام۔۔ ۔اور بھی کچھ کرلو۔۔ رائتہ کھاؤ کھٹا والا۔۔ اور کوئی مضرِ صحت حرکت رہ گئی ہو تو وہ بھی کر ڈالو :mad::mad::mad:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top