کون ہے جو محفل میں آیا 6

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اس وقت جو کچھ اسلام آباد میں لال مسجد کے سلسلے میں ہو رہا ہے بہت ہی زیادہ افسوس ناک ہے۔ جانے آج کتنے ہی گھروں کے چراغ گُل ہو گئے، کتنے افراد لمبے عرصے کے لیے چارپائی پر لیٹ گئے، کتنے لوگ اپاہج ہو گئے۔ افسوس صد افسوس۔

دونوں طرف اپنے ہی بھائی بند ہیں جو مارے جا رہے ہیں۔

آج کتنے ہی افراد سارے دن کی محنت مشقت کے بعد اپنے گھر کو واپس نہیں پہنچے بلکہ اگلے جہان سدھار گئے۔

کب عقل آئے گی حکومت کو؟ کب حالات سدھریں گے؟ کب؟ کب؟
 

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم!

کیسے ہیں آپ سب۔۔۔؟ مجھے بھول تو نہیں گئے نا۔۔؟ :( ۔۔میری ونڈوز اڑ گئی تھیں۔۔۔دوبارہ انسٹال کرنے پر میں نے ڈیٹا ڈرائیو فارمیٹ کردی۔۔۔اردو محفل کی سالگرہ کے لیے اتنا سارا ہوم ورک کرکے رکھا تھا۔۔۔ڈیسک ٹاپ پر رکھنے کی وجہ سے وہ بھی اڑ گیا۔۔مہوش اور حجاب کے لیے بہت کچھ لکھا تھا۔۔۔۔ :cry: ۔۔پے در پے صدمات نے نڈھال کردیا۔۔آج نیٹ ٹھیک ہوا ہے۔

شمشاد چاء میں بھی دوپہر سے لائیو ٹرانسمیشن دیکھ رہی ہوں۔۔۔سب دیکھ دیکھ کر دل دکھ رہا ہے۔۔۔۔دنیا ہمارے بارے میں کیا سوچ رہی ہوگی۔۔۔پتہ نہیں ان لوگوں کی عقل کہاں چلی گئی ہے۔ :(
 

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم امن،

کیسی ہیں آپ؟ افسوس ہوا کہ آپ کی محنت ضائع ہوگئی

اب ضبط
 

شمشاد

لائبریرین
وعلیکم السلام امن

یہ لال مسجد والے کون سی شریعت نافذ کرنا چاہ رہے ہیں؟

ذرا یہ تصویر ملاحظہ فرمائیں :

2154830_080.jpg


یہ تصویر بی بی سی اردو سے لی گئی ہے اور ظاہر ہے ساری دنیا میں دیکھی گئی ہو گی۔

اب کہاں گیا پردہ؟ طالبہ کے تو جسم کے خدوخال بھی نمایاں ہیں اور یہ طالبعلم کیا اس کا محرم ہے جو اس کے ساتھ چپک کے بیٹھا ہوا ہے؟

خدارا اسلام کو اس طرح تو رسوا نہ کرو۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور یہ دیکھیں یہ جو سرکاری املاک کو آگ لگا کر بھاگ رہے ہیں تو کیا یہ اسلام کی خدمت کر کے آ رہے ہیں؟

2155331_060.jpg


یہ بھی بی بی سی اردو سے لی گئی تصویر ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جب ہر بندہ “اپنے“ اسلام کی خدمت کرنے پر تل جائے تو یہی کچھ ہی ہونا تھا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
 

جیہ

لائبریرین
وعلیکم سلام ، شگفتہ ۔ کوئ بات نہیں جب سر سلامت ہو تو باقی خیر ہے (پشتو محاورہ)

آپ کو مفت مشور دوں گی۔ وی وائرلیس سیٹ خریدیں۔ سپیڈ بھی اچھی اور سستا بھی ہے۔


ہم نے مانا کہ کچھ نہیں غالب
مفت ہاتھ آئے تو براکیا ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top