کون ہے جو محفل میں آیا 64

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نازنین ناز

محفلین
ہماری تو نجانے کتنوں سے ملاقات ہوچکی ہے اور نجانے کتنی بار ہی :)
حتٰی کے باہر والوں سے بھی:)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیسے مزاج ہیں فہیم بھائی
اچھا!!! فہیم بھائی! غیر ممالک میں مقیم محفلین سے ملاقات کا شرف بھی آپ کو حاصل ہوچکا ہے، کن کن محفلین سے ملے ہیں آپ؟
پاکستان میں اور پاکستان کے باہر مقیم محفلین کے نام بتائیے ناں، مجھے اشتیاق ہورہا ہے۔ :)
 
نازنین ناز

محفلین
میں نے تو کافی انتظار کے بعد نئی لڑی کھولی تھی۔
خدانخواستہ میرا ہرگز یہ مطلب نہیں تھا کہ آپ نے (خاکم بدہن) لڑی کیوں کھولی؟ وہ تو بس مزاح کے پیرائے میں عرض کردیا تھا کہ میں کھولنے ہی والی تھی کہ آپ سبقت لے گئے۔ :)
وہ کہتے ہیں ناں کہ’’ تقریب کچھ تو بہر ملاقات چاہئے‘‘ سو بات سے بات نکالنے کے لئے یہ جملہ یوں ہی برسبیل تذکرہ لکھ لیا۔ :) مقصود اعتراض یا تنقید ہرگز نہیں تھا۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
فہیم کی ملاقات باجو سے ہوئی تھی جن کی اردو محفل پر پہچان بوچھی تھا۔

وہ خاص طور پر راولپنڈی سے کراچی گئی تھیں اردو محفل کے اراکین سے ملنے۔ جن میں عمار، محمود بھائی اور فہیم شامل تھے۔

میں صحیح کہہ رہا ہوں ناں فہیم بھائی۔
 
فہیم

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیسے مزاج ہیں فہیم بھائی
اچھا!!! فہیم بھائی! غیر ممالک میں مقیم محفلین سے ملاقات کا شرف بھی آپ کو حاصل ہوچکا ہے، کن کن محفل سے ملے ہیں آپ؟
پاکستان میں اور پاکستان کے باہر مقیم محفلین کے نام بتائیے ناں، مجھے اشتیاق ہورہا ہے۔ :)

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اللہ کا بڑا کرم ہے۔

کراچی والوں میں تو ہم
عمار، فہد بھائی (ابوشامل)، شعیب صفدر بھائی یہ تو وہ ہیں جن سے اکثر ملاقاتیں رہتی ہیں۔
باقی مغل بھائی اور محمد علی مکی صاحب سے بھی کئی ایک ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔
ساتھ میں عنیقہ ناز صاحبہ، نعمان، زاہد صاحب (جو شکاری کے نام سے بلاگنگ کرتے ہیں) سے بھی چند ایک بار ملنا ہوا ہے۔

شہر سے باہر والوں میں،
زین جو کہ کوئٹہ میں ہوتا ہے۔ ملنا ہوا ہے۔ اس سے ملنے ہم کوئٹہ خود گئے تھے :)
باقی محب علوی صاحب سے بھی ملاقات ہوچکی ہے جو خود کراچی آئے تھے۔
باقی آؤٹ آف کنٹری میں، سب سے پہلے تو باجو سے ملنا ہوا ہے۔ جو کہ ایک بہت یاد گار ملاقات تھی :)
باقی ایک بار ظفری بھائی اور اور دو بار راشد کامران بھائی سے ملاقات کا شرف حاصل ہے۔

اور بھی شاید ہوں کراچی والے جو ہمیں یاد نہ رہے ہوں۔
اور ابھی امین بھائی سے بھی ملاقات ہونے جارہی ہے انشاءاللہ۔
 
شمشاد

لائبریرین
خدانخواستہ میرا ہرگز یہ مطلب نہیں تھا کہ آپ نے (خاکم بدہن) لڑی کیوں کھولی؟ وہ تو بس مزاح کے پیرائے میں عرض کردیا تھا کہ میں کھولنے ہی والی تھی کہ آپ سبقت لے گئے۔ :)
وہ کہتے ہیں ناں کہ’’ تقریب کچھ تو بہر ملاقات چاہئے‘‘ سو بات سے بات نکالنے کے لئے یہ جملہ یوں ہی برسبیل تذکرہ لکھ لیا۔ :) مقصود اعتراض یا تنقید ہرگز نہیں تھا۔ :)

نازنین پُتر ہر بات کو اتنی سنجیدگی سے مت لیا کریں۔ میں نے اسے اعتراض یا تنقید بالکل بھی نہیں سمجھا تھا۔
 
فہیم

لائبریرین
فہیم کی ملاقات باجو سے ہوئی تھی جن کی اردو محفل پر پہچان بوچھی تھا۔

وہ خاص طور پر راولپنڈی سے کراچی گئی تھیں اردو محفل کے اراکین سے ملنے۔ جن میں عمار، محمود بھائی اور فہیم شامل تھے۔

میں صحیح کہہ رہا ہوں ناں فہیم بھائی۔

جی شمشاد بھائی
ان کے علاوہ شعیب صفدر بھائی اور فہد بھائی بھی شامل تھے۔ اور مغل بھائی کی گڑیا بھی :)
 
نازنین ناز

محفلین
نازنین پُتر ہر بات کو اتنی سنجیدگی سے مت لیا کریں۔ میں نے اسے اعتراض یا تنقید بالکل بھی نہیں سمجھا تھا۔
لیکن میں نے سنجیدگی سے کب لیا، محفل میں ایک آپ ہی تو ہیں جن سے بے تکلفی بلکہ اکثر وبیشتر مزاح اور مذاق مذاق میں ہلکا پھلکا طنز بھی کرلیتی ہوں اس یقین کے ساتھ کہ شمشاد بھائی میری کسی بات کا بھی برا نہیں منائیں گے۔ :)
یاد ہے ’’مشکوک آدمی‘‘ والی بات پر کتنا تنگ کیا تھا آپ کو۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
ایک اور بات کہ باجو خاص طور پر ناز پری سے ملنے منگلا گئی تھیں۔ ناز پری بھی اردو محفل کی رکن ہیں جن کی شادی اردو محفل کے رکن خرم شہزاد سے ہوئی تھی۔
(یہ شادی اردو محفل کے شادی دفتر کے توسط سے طے پائی تھی)
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن میں نے سنجیدگی سے کب لیا، محفل میں ایک آپ ہی تو ہیں جن سے بے تکلفی بلکہ اکثر وبیشتر مزاح اور مذاق مذاق میں ہلکا پھلکا طنز بھی کرلیتی ہوں اس یقین کے ساتھ کہ شمشاد بھائی میری کسی بات کا بھی برا نہیں منائیں گے۔ :)
یاد ہے ’’مشکوک آدمی‘‘ والی بات پر کتنا تنگ کیا تھا آپ کو۔ :)

اچھی بات ہے۔ ایسی باتوں کو کبھی سنجیدگی سے لینا بھی نہیں۔
 
نازنین ناز

محفلین
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اللہ کا بڑا کرم ہے۔

کراچی والوں میں تو ہم
عمار، فہد بھائی (ابوشامل)، شعیب صفدر بھائی یہ تو وہ ہیں جن سے اکثر ملاقاتیں رہتی ہیں۔
باقی مغل بھائی اور محمد علی مکی صاحب سے بھی کئی ایک ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔
ساتھ میں عنیقہ ناز صاحبہ، نعمان، زاہد صاحب (جو شکاری کے نام سے بلاگنگ کرتے ہیں) سے بھی چند ایک بار ملنا ہوا ہے۔

شہر سے باہر والوں میں،
زین جو کہ کوئٹہ میں ہوتا ہے۔ ملنا ہوا ہے۔ اس سے ملنے ہم کوئٹہ خود گئے تھے :)
باقی محب علوی صاحب سے بھی ملاقات ہوچکی ہے جو خود کراچی آئے تھے۔
باقی آؤٹ آف کنٹری میں، سب سے پہلے تو باجو سے ملنا ہوا ہے۔ جو کہ ایک بہت یاد گار ملاقات تھی :)
باقی ایک بار ظفری بھائی اور اور دو بار راشد کامران بھائی سے ملاقات کا شرف حاصل ہے۔

اور بھی شاید ہوں کراچی والے جو ہمیں یاد نہ رہے ہوں۔
اور ابھی امین بھائی سے بھی ملاقات ہونے جارہی ہے انشاءاللہ۔
واؤ! آپ تو تقریباً تمام فعال محفلین سے مل چکے ہیں۔ آپ کی خوش قسمتی پر رشک آرہا ہے۔ :)
ایک درخواست ہے، اگر ان سے ملاقات کا احوال بھی لکھ سکیں تو بہت اچھا ہوگا۔ :)
 
چند ایک ملاقات کے احوال تو ہمارے بلاگ پر بھی موجود تھے جو اب اردو ٹیک کے ساتھ ہی ختم ہوگیا۔
اور جتنے لوگوں کے نام بھی ہم نے گنوائے ان میں سے محفل پر لے کر شاید ہم ہی فعال ہیں وہ بھی کچھ عرصے سے:)
باقی ہم کوشش کرتے ہیں کہ آپ کو چند ایک ملاقات کے احوال پڑھوائے جاسکیں :)
 
نازنین ناز

محفلین
شاباش۔ اب اس خوشی میں آئسکریم کھا لو۔
گھر والے کھانے دیں تب ناں، وہ تو میرے لئے لائی ہوئی آئس کریم بھی ہڑپ کرگئے۔ :) ابھی تک کھچڑی، دلیہ، دودھ اور کیک وغیرہ پر گزارا ہورہا ہے۔ کھا کھا کے تنگ آگئی ہوں۔:)
آپ ہی کھلادیجئے ناں پلیززززززز
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top