کون ہے جو محفل میں آیا - 65

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
جی بھیا میڈیسن تو لی ہے۔۔ مجھے مائیگرین کی پرابلم ہے ناں تو یہ دو دن تک ہی ٹھیک ہو گا اب
بس میں مس کر رہی تھی سب کو ۔۔ اس لیے آگئی

آپ کیسے ہیں بھیا
اللہ خیر کرے ۔۔ گڑیا ۔۔ مائگرین ۔۔ ؟
بہت دکھ ہوا سن کر۔۔گڑیا۔۔۔
میری عزیز ترین ہستی بھی دردِ شقیقہ میں مبتلا رہتی ہے (شاید میری وجہ سے)۔ اللہ اسے صحت دے اُسی میں میری جان ہے۔آمین
اللہ تمھیں بھی کاملہ صحت عطا کرے گڑیا رانی۔۔ تیمور سے کہو کہ کسی اچھے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔۔
 
شمشاد کیا آجکل بھابھی نے سونے کا دورانیہ ڈھائی گھنٹے کر دیا ہے۔
ان سے دو مزید گھنٹے تو مانگے جا سکتے ہیں۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
اللہ خیر کرے ۔۔ گڑیا ۔۔ مائگرین ۔۔ ؟
بہت دکھ ہوا سن کر۔۔گڑیا۔۔۔
میری عزیز ترین ہستی بھی دردِ شقیقہ میں مبتلا رہتی ہے (شاید میری وجہ سے)۔ اللہ اسے صحت دے اُسی میں میری جان ہے۔آمین
اللہ تمھیں بھی کاملہ صحت عطا کرے گڑیا رانی۔۔ تیمور سے کہو کہ کسی اچھے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔۔

مجھے بھی یہی لگتا ہے لالہ کہ میرے سر میں وقت بے وقت درد مائگرین کا ہی مسئلہ ہے اسی لئے شمشاد لالہ ہمیں سر درد بہنیں کہتے ہیں :-P
 
تمہاری انگریزی کی اسائنمنٹ کا کیا بنا۔
ویسے مجھے شاکر کے ساتھ پہلی کال یاد آ رہی ہے ، بڑا دلچسپ قصہ ہے
 
یہ ہے ہی اتنی اچھی کہ جتنی بار بھی سن لو اتنا ہی لطف رہتا ہے۔

رقص بسمل والی سی ڈی سنی ہے عابدہ پروین کی۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
تمہاری انگریزی کی اسائنمنٹ کا کیا بنا۔
ویسے مجھے شاکر کے ساتھ پہلی کال یاد آ رہی ہے ، بڑا دلچسپ قصہ ہے
ہاں تو آپ بتائیں نا لالہ ؟؟؟ :)
اسائنمنٹ تو ہو گئی لالہ اب تو سبمیٹ بھی کرا دی ، نیکسٹ اسائنمنٹ ناول کی ہو گی تھیم لکھنا ہے ’’ اے ٹیل آف ٹو سیٹیز ‘‘ کا :)
بہت بورنیگ ناول ہے لالہ ، فرنچ ریولوشن پر ہے۔ ٹف وکیبلری اور تو اور پلاٹ بھی موو نہیں ہو رہا اس لئے ہم سب بور ہو رہے ہیں پڑھ پڑھ کے :rolleyes::rolleyes:
 
ارے اتنے شہرہ آفاق چارلس ڈکنز کے ناول کے بارے میں ایسا کہہ رہی ہو ویسے کلاسیکل ادب ایسا ہی ہوتا ہے ، سست رو اور سنسنی سے مکمل خالی مگر بعد میں تم دوسروں پر رعب ڈال سکو گی کہ میں چارلس ڈکنز کو بہت پسند کرتی ہو بہت باکمال لکھاری تھا۔ دو شہروں کی کہانی میں تو اس کی تحریری صلاحیتیں اوج کمال پر ہیں، اگر کسی نے ناول کے رموز سمجھنے ہیں تو اسے یہ ناول پڑھنا چاہیے وغیرہ وغیرہ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top