کون ہے جو محفل میں آیا - 65

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ارے اتنے شہرہ آفاق چارلس ڈکنز کے ناول کے بارے میں ایسا کہہ رہی ہو ویسے کلاسیکل ادب ایسا ہی ہوتا ہے ، سست رو اور سنسنی سے مکمل خالی مگر بعد میں تم دوسروں پر رعب ڈال سکو گی کہ میں چارلس ڈکنز کو بہت پسند کرتی ہو بہت باکمال لکھاری تھا۔ دو شہروں کی کہانی میں تو اس کی تحریری صلاحیتیں اوج کمال پر ہیں، اگر کسی نے ناول کے رموز سمجھنے ہیں تو اسے یہ ناول پڑھنا چاہیے وغیرہ وغیرہ۔
ہو ہائے لالہ میں نے کوئی نہیں رعب ڈالنا لوگ کیا سوچیں گے کہ کڑی ایم اے انگلش کر کے رعب پا رہی اے:laugh:
ویسے خیر مزہ تو اپنا ہی ہے لٹریچر پڑھنے کا، مجھے سب نے روکا تھا کہ ایم اے انگلش میں داخلہ نا لو، چھوٹے بھیا نے ایم اے آئی ٹی میں داخلہ لے کے دیا تھا مگر آئی ٹی میرے بس کی بات نہیں تھی ، اس لئے چھوڑ دیا :)
 
پگلی مفت مشورے اور گر کی باتیں بتا رہا ہوں اور تم ہو کہ خالی باتیں ہی بنائے جا رہی ہو۔

اچھا اچھی سی چائے پلواؤ تو شاکر سے پہلی ٹیلی فونک گفتگو کا قصہ سناتا ہوں۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
اب

ابھی لائی لالہ چائے کے ساتھ کچھ چلے گا ؟؟؟:rolleyes:
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
چائے ہی کافی ہے کہ اب سخت نیند آ رہی ہے۔
DSC02555.jpg

لالہ چائے حاضر ہے :)
 
شاکر والا قصہ یہ ہے کہ میں شاکر سے بلاگ اور اردو محفل پر بات چیت کرتا تھا مگر براہ راست کبھی بات نہ ہوئی تھی ۔ ان دنوں میں اسلام آباد ہوا کرتا تھا۔ ایک رات میں نے سوچا کہ آج شاکر سے بات کی جائے مگر تعارف جلدی نہ کرواؤ۔ آگے مکالمے کی شکل میں بتاتا ہوں۔
 
محب علوی: السلام علیکم ، شاکر سے بات ہو سکتی ہے؟
شاکر: جی شاکر بات کر رہا ہوں۔
محب علوی:کیا حال ہے؟
شاکر:ٹھیک ہے ، آپ کون صاحب بات کر رہے ہیں؟
محب علوی:اب یہ بھی میں بتاؤں کہ میں کون ہوں
شاکر:ظاہر ہے آپ نے فون کیا ہے ، آپ نے ہی بتانا ہے۔
محب علوی: جان جائیں گے کہ میں کون ہوں، اتنی جلدی کیا ہے۔
شاکر : دیکھیں ، میرے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ میں پہیلیاں بھوجتا رہوں کہ آپ کون ہیں۔
محب : ارے آپ کو اتنی جلدی گبھرا گئے ، ظاہر ہے آپ کا شناسا ہی ہوں اس لیے ہی بات کر رہا ہوں ۔ آپ تو بہت بے صبرے ہو رہے ہیں۔
شاکر: بھائی صاحب ، یہاں لائٹ گئی ہوئی ہے اور آپ کو اپنی پہیلیاں بھجوانے کی پڑی ہوئی ہے۔ میں اتنا فارغ نہیں ہوں کہ یہ کام کرتا رہوں۔
محب: میں جانتا ہوں شاکر صاحب ، آپ کافی مصروف ہیں مگر مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ نوخیز دوشیزہ تو ہیں نہیں کہ لمبی بات کرنے سے آپ کو محسوس ہو رہا ہو کہ میں آپ پر ڈورے ڈالنے کی کوشش کر رہا ہوں اور وقت گزار کر آپ کا دل موم کر رہا ہوں۔ آپ کی مردم شناسی کی صلاحیت کا امتحان لینا چاہ رہا ہوں مگر آپ کا پارا چڑھتا ہی جا رہا ہے۔
شاکر: بھائی یہ مردم شناسی کا شوق کسی اور کے ساتھ پورا کریں ، مجھے اس سے معاف ہی رکھیں ۔

ٹھک اور فون بند کر دیا ۔ اس کے بعد میں نے ایس ایم ایس کر کے اپنا بتایا تو پھر شاکر نے معذرت والا ایک پیغام محفل پر ہی مجھے کیا اور بتایا کہ لائٹ جانے اور ایک اہم کام نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپ سیٹ تھا اور اوپر سے میں نے اسے ستانا شروع کر دیا۔
شاکر:
 
عائشہ عزیز

ہاہاہاہہاہا
میں شاکر بھائی کو کہتی ہوں لالہ کہ یہ پڑھیں ذرا:laugh:
اور اگر آپ کو نیند آ رہی ہے تو آپ آرام کر لیں میں ذرا کالج جا رہی ہوں واپسی پہ بات ہو گی (ناعمہ ) :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top