السلام علیکم!
شمشاد صاحب! معذرت خواہ ہوں کہ آپ کی دعوت ملاحظہ نہ کر سکا۔ لیجیے اب حاضر ہوں لیکن اب آپ جا چُکے ہیں۔
عمّار صاحب! کیسے مزاج ہیں آپ کے؟ کافی دنوں سے کوئی نیا نغمہ سُننے کو نہیں ملا آپ کی آواز میں۔
وعلیکم السلام فاتح بھائی!
اللہ کا کرم ہے، آپ سنایئے، سب ٹھیک ٹھاک؟
اور نغمے والا سلسلہ۔۔۔ ہاں بس ادھورا ہی رہ گیا۔۔۔ ایک دو مزید ریکارڈ کیے تھے مگر گھر کے کمپیوٹر پر ہی رہ گئے۔۔۔ اتنے اچھے اچھے گلوکاروں کے نغمے سننے کو مل رہے ہیں تو اب اپنی آواز سننے کا دل نہیں کرتا۔
چلیں وہ والی جگہ نہ سہی لیکن جگہ تو آپ بنا چکے ہیں کسی نہ کسی انداز میں۔ جگہ نہ بنائی ہوتی تو کہاں اپلوڈ کرتے یہ نغمات؟
ہماری مصروفیات یہ ہیں کہ چھٹیاں ختم ہونے کا انتظار ہے۔ بیٹی کے ساتھ کھیلتا رہتا ہوں دن بھر یا نیٹ پر آ کر محفل میں آپ دوستوں کے مرسلات پڑھ لیتا ہوں۔ اور ایک شوہر ہونے کے ناتے بیگم کی جلی کٹی سننا بھی فرائضِ منصبی میں شامل ہے
بیگم صاحبہ کی جلی کٹی سننا تو اکثر شوہروں کے فرائضِ منصبی میں شامل ہوتا ہے۔۔۔۔ کیونکہ تحفظِ حقوقِ مرداں کے لیے کوئی آواز بلند ہی نہیں کرتا۔۔۔۔۔۔۔ افسوس!
اور یہ چھٹیاں کس چیز سے ہیں؟؟؟