کون ہے جو محفل میں آیا 74

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اور تم کیسی ہو۔
سنا ہے تم پر بھی آج کل اداسی کے جراثیم سوار ہیں :)

لگتا ہے کسی دن۔
مقدس، ناعمہ اور تمہاری کلاس لینی پڑے گی کہ یہ جراثیم تو دور بھاگیں :)

السلام علیکم فہیم ، سب سے پہلے تو آپ کو اپنی بھی کلاس لینا ہو گی یہ جراثیم آپ نے ہی پھیلائے تھے ناں اس دن :happy:
 

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم فہیم ، سب سے پہلے تو آپ کو اپنی بھی کلاس لینا ہو گی یہ جراثیم آپ نے ہی پھیلائے تھے ناں اس دن :happy:

ہاہاہاہاہاہاہا،
اپنے تو ہم نے بھگادیے دور۔
اب ہم نے پھیلائے تو پھر ختم کرنے کے لی کلاس بھی ہمیں یہ لینی پڑے گی نہ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
شاباش۔ شال کے ساتھ جرابیں اور ٹوپی بھی پہننی ضروری ہیں۔
اپیا جرابیں بس کالج ٹائم میں پہنتی ہوں گھر میں بالکل عادت نہیں ہے بہت گندی بچی ہوں میں ۔۔ابھی دیکھیں ناں اس وجہ سے میرے پاؤں گی چھوٹی والی انگلی سوج گئی ہے ۔اور ٹوپی ۔۔ہی ہی ہی وہ بھی نہیں پہنی :noxxx:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اپیا جرابیں بس کالج ٹائم میں پہنتی ہوں گھر میں بالکل عادت نہیں ہے بہت گندی بچی ہوں میں ۔۔ابھی دیکھیں ناں اس وجہ سے میرے پاؤں گی چھوٹی والی انگلی سوج گئی ہے ۔اور ٹوپی ۔۔ہی ہی ہی وہ بھی نہیں پہنی :noxxx:
گھر بھی پہنا کرو اچھی بچی۔ اتنی ٹھنڈ ہوتی ہے۔ پاؤں کی سوجن کے لئے تو گرم پانی میں تھوڑا سا آئل ڈال کر اس میں کچھ دیر کے لئے پاؤں ڈبوئے رکھیں۔ ٹھیک ہو جائے گا۔
ٹوپی بھی پہنو۔ کانوں کو ٹھنڈ سے بچائیں۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین

عائشہ عزیز

لائبریرین
گھر بھی پہنا کرو اچھی بچی۔ اتنی ٹھنڈ ہوتی ہے۔ پاؤں کی سوجن کے لئے تو گرم پانی میں تھوڑا سا آئل ڈال کر اس میں کچھ دیر کے لئے پاؤں ڈبوئے رکھیں۔ ٹھیک ہو جائے گا۔
ٹوپی بھی پہنو۔ کانوں کو ٹھنڈ سے بچائیں۔
جی اچھی اپیا ۔۔ٹھیک ہے ۔اب عمل کروں گی انشاءاللہ ۔:)
 

فہیم

لائبریرین
کوئی نہیں جی ۔۔میری کسی نے خبر لی ناں تو میں نے رو رو کے محفل سر پہ اٹھا لینی ہے ۔ابھی بتاتی ہوں اپیا لوگوں کو ۔۔۔

سیدہ شگفتہ اپیا ، فرحت کیانی اپیا اور مقدس اپیا دیکھیں یہ بھیا کیا کہہ رہے ہیں ۔

ہاں آنے دو مقدس کی بھی کلاس لینی ہے۔
باقی دونوں آپی لوگ جانتی ہیں کہ جراثیم بھگانے کے لیے یہ کلاس لینا ضروری ہے۔
تو انہوں نے تو ویسے ہی میرا ساتھ دینا ہے:tongue:
 

محمد امین

لائبریرین
باقی ساری باتیں چھوڑیں، یہ بتائیں کہ امی کو جہاں لیکر گئے تھے، وہاں سے مثبت جواب ملا کہ ابھی شش و پنج میں ہیں؟

ایک تقریب میں گئے تھے :) ۔۔۔۔

دفتر میں فارغ :happy:

دوستوں اور امی کی خوب دعائیں ملی ہوں گی پھر اور جیب بھی ہلکی ہوئی ہو گی !
سردی کا مقابلہ پھر کس طرح کرتے ہیں ؟ میں اس وقت اپنے کمرے بہت سکون سے بیٹھی ہوں اسکیننگ ہو رہی ہے ، ٹی وی بند کر دیا تھا جسے امی نے ابھی پھر کھول دیا ہے اور دو منٹ بعد پھر اپنے کسی کام میں مصروف ہو جائیں گی اور مجھے پھر بند کرنا پڑے گا ۔ میں جب ٹی وی دیکھوں تو پھر کوئی اور کام نہیں کرتی عموماً ۔ حمزہ صاب نے ابھی مجھے گملا لا کے دکھایا ہے جس میں سورج مکھی کی کاشت کی ہے حمزہ صاب نے اور اب اس میں پودا بھی نکل آیا ہے اور اب اس کا فوٹو سیشن ہو رہا ہے :happy: کل بھتیجا کمپنی کے ساتھ Shrek دیکھی بہت دلچسپ تھی ، آج بھتیجا کمپنی کے ساتھ ایک بہت بڑی پلاننگ کرنا ہے ایک ایکٹیویٹی کی جس کے لیے گھر میں کئی بڑوں اور بھیتجا کمپنی کی امی جان کا ووٹ "ویٹو" ہے :happy:

دفتر میں فارغ یوں کہ اکثر کوئی کام نہیں ہوتا۔۔۔۔۔یا کرنے کا دل نہیں ہوتا :)
سردی کا مقابلہ بس "کمانڈو پن" سے۔۔۔ دستانوں کے اندر بھی سردی گھستی ہے تو برداشت کرنی پڑتی ہے یہ سوچ کر کہ بچپن کا خواب کمانڈو بننا تھا، کیا ہوا جو بن نہیں سکا :) دل تو کمانڈو ہے نا :)

اور بہت خوب۔۔۔ آپکی ایکٹیوٹی کے لیے بیسٹ اوف لک :)

جی ہاں ، یہیں ہوں ۔ اچھا ہوا آپ آ گئیں کب واپسی ہوئی کالج سے اوہو یعنی کولج سے ۔ ۔ ۔ ( محمد امین بھائی دیکھیے ، میں درست لکھا ہے ناں) :happy:

اگر آپ امریکی انگریزی بولتی ہیں تو اول الذکر صحیح ہے :) ۔۔۔ ویسے میں سوچتا ہوں سنجیدگی سے اس پر کچھ لکھوں ۔۔ مگر چونکہ غلط العام صحیح ہوجاتا ہے تو اپنا سا منہ لے کر رہ جاتا ہوں۔۔۔ اکثریت ایسے ہی لکھتی ہے تو جب میں اپنے طریقے سے لکھتا ہوں تو میری بات لوگوں کو سمجھ نہیں آتی :) جیسے کہ کچھ دن قبل میں نے محفل ہی میں "اوڈیو Audio" کا لفظ استعمال کیا تھا ۔۔۔ جسے "وڈیو" سمجھا گیا ۔۔۔ کیوں کہ اردو میں اسے "آڈیو" لکھا جاتا ہے۔۔۔ مگر اس کا تلفظ میری ناقص معلومات کے مطابق دنیا کے کسی بھی خطے میں "آ" کے ساتھ نہیں کیا جاتا ۔۔ خیررررر۔۔۔۔۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top