کون ہے جو محفل میں آیا 81

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مہ جبین

محفلین
میں بھی ٹھیک ہوں اللہ کا شکر! یہ ہفتہ فلو اور بخار میں گزرا لیکن اب طبیعت ٹھیک ہے کھانسی ہے تھوڑی تھوڑی بس !
آپ کی کیا مصروفیات رہیں اس ہفتہ ؟
اللہ صحت و تندرستی عطا فرمائے
میری مصروفیات میں بس کام ، کام اور صرف کام
گھر کی مصروفیات میں ہی وقت گزر جاتا ہے
 

مہ جبین

محفلین
آنٹی کیا آپ کے مشاغل ہیں اور ان کے لئے وقت نکل پاتا ہے یا نہیں ؟
میرے مشاغل میں تو بس گھر کے کام ہی ہیں اور جب رات کو فرصت ہوتی ہے تو تھوڑی دیر کو محفل میں حاضر ہو جاتی ہوں
یہاں آنے سے پہلے فیس بک پر ہوتی تھی اور اب یہ محفل ہوتی ہے اور بس
 
السلام علیکم ، خیریت سے ہیں آپ سب ؟
وعلیکم السلام۔ کیسی ہیں بٹیا رانی؟ ہم تو ابھی ابھی جمعہ کی نماز سے لوٹے ہیں۔

سعود بھائی ، لائبریری کے لیے اپڈیٹ کا خود کار نظام ۔
ہم کل ہی محب علوی صاحب سے ان معاملات پر گفت و شنید کر رہے تھے۔ نیز ان دنوں محفل کو نئے سرور پر منتقل کرنے کا کام ہو رہا ہے اس لئے ہم قدرے مصروف مصروف سے ہیں۔ لیکن آپ کی یہ فرمائش ذہن میں ہے۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہمم۔۔۔ ۔۔:) کافی پرانی رکن ہو تم تو واہ

جی آنٹی ۔ محفل فورم کا اتفاق سے معلوم ہوا تھا اور یہاں لائبریری کا لفظ دیکھ کے بہت اچھا لگا تھا ۔ ورنہ اس سے پہلے یعنی فورم سے پہلے میں صرف بلاگ لکھا کرتی تھی بس جب دل چاہتا تھا ۔

آپ کو یہاں کیسا لگا آ کے ؟
 

محمد امین

لائبریرین
وعلیکم السلام۔ آپ ابھی سوئے نہیں؟ :)

ہم سوتے کہاں ہیں اتنی جلدی :) ہاں رات اگر بالکل نہ سوئے ہوں تو شام میں سوجاتے ہیں دو ایک گھنٹے کے لیے۔۔۔۔اور کچھ دیر پہلے ہمیں پتا لگا ہے کہ میلاد النبی اتوار کو ہونے کی وجہ سے کل دفتر کی چھٹی ہے تو خؤشی ہورہی ہے۔۔۔۔اور اسی خوشی میں رات کالی کریں گے :) ۔۔۔ویسے آدھی کالی تو روز ہی ہوتی ہے۔۔۔آج شاید صبح تک اس رات کا منہ کالا کرتے رہیں ہم :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top