بہت خوب، مجھے بھی یہ فورم اچھا لگا ، اس سے پہلے میں فیس بک پر ہوتی تھی تو مجھ سے امین نے کئی دفعہ کہا کہ آپ اس محفل پر آجائیں تو فیس بک کو بھول جائیں گی اور واقعی یہاں آنے کے بعد میں نے فیس بک چھوڑدیجی آنٹی ۔ محفل فورم کا اتفاق سے معلوم ہوا تھا اور یہاں لائبریری کا لفظ دیکھ کے بہت اچھا لگا تھا ۔ ورنہ اس سے پہلے یعنی فورم سے پہلے میں صرف بلاگ لکھا کرتی تھی بس جب دل چاہتا تھا ۔
آپ کو یہاں کیسا لگا آ کے ؟
لییکن آنجناب کا خیال ہے کہ وہ یہ کام 100 دھاگے پورے ہونے کے بعد کریں گے۔
جی سعود بھائی یہ بات تو معلوم ہے لیکن میں سوچا کہ سنچری مکمل ہونے میں تو کافی وقت لگے گا ، تب تک زندگی کا کیا بھروسہ (نہیں دوسروں کا نہیں اپنا لکھا ہے ) تو فہیم سے کہہ دیا اگر فہیم نظر ثانی کرنا چاہیں ۔ جو بات دل میں ہو وہ تو کہہ دینا چاہیے ناں
اچھا اب اجازت
زندگی رہی تو پھر بات ہوگی انشاءاللہ
اللہ حافظ
اللہ آپ کی مسکان سلامت رکھیں۔ ویسے آپ نیا دھاگہ کھول دیں تو ہم اس کو مقفل کر دیں۔ اور ہاں آپ کو ایک عدد ذاتی پیغام بھیجا تھا، امید ہے کہ آپ نے ملاحظہ فرما لیا ہوگا۔
نیا دھاگہ تو fahim کھولیں گے یا عائشہ عزیز کھولیں گی ۔
السلام علیکم
نیا نام ابھی رکھوا دو فہیم۔۔۔
ویسے راز کی بات،
خود میں اس دھاگے کی جگہ کوئی دوسرا دھاگہ ہضم نہیں کرپارہا۔ دیگر لوگ کیسے کر پائیں گے
جی نہیں، ایسا ضروری تو نہیں۔ آپ بھی کھول سکتی ہیں بٹیا رانی۔
ابھی تو مجھے انتظار ہے کہ فہیم نئے نام سے کھولیں دھاگہ !
السلام علیکم
کیوں بھلا؟ آپ کے ہاضمے کو کیا ہوا؟