کون ہے جو محفل میں آیا 84

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اشفاق صاحب کی یہ بات مجھے اتنی اچھی لگی کہ میں نے سوچا یہاں بھی شیئر کروں :)
مجھے معلوم ہے آپ کو سکون اور مسرت کی تلاش ہے - لیکن سکون تلاش سے کس طرح مل سکتا ہے - سکون اور آسانی تو صرف ان کو مل سکتی ہے جو آسانیاں تقسیم کرتے ہیں ، جو مسرتیں بکھیرتے پھرتے ہیں - اگر آپ کو سکون کی تلاش ہے تو لوگوں میں سکون تقسیم کرو ، تمھارے بورے بھرنے لگیں گے ...........طلب بند کرو دو .........!

یہ دولت صرف دینے سے بڑھتی ہے - احمقوں کی طرح بکھیرتے پھرنے سے اس میں اضافہ ہوتا ہے - الله سائیں کے طریق نرالے ہیں - سکون کے دروازے پر بھکاری کی طرح کبھی نہ جانا ، بادشاہ کی طرح جانا ، جھومتے جھامتے ، دیتے بکھیرتے ................ کیا تم کو معلوم نہیں کہ بھکاریوں پر ہر دروازہ بند ہو جاتا ہے ، اور بھکاری کون ہوتا ہے - وہ جو مانگے ، جو صدا دے ، تقاضا کرے اور شہنشاہ کون ہوتا ہے جو دے عطا کرے - لٹاتا جائے پس جس راہ سے بھی گزرو بادشاہوں کی طرح گزرو شہنشاہوں کی طرح گزرو .......... دیتے جاؤ دیتے جاؤ - غرض و غایت کے بغیر - شرط شرائط کے بغیر -

از اشفاق احمد زاویہ ٣ محبّت کی حقیقت
 

تبسم

محفلین
میں کیا کہوں بھائی میں کہاں تھی اور کیوں نہیں آرہی تھی میں نے آج کا دن کیسا رہا کی لڑی میں لکھا ہے آپ دیکھ لیں مجھ میں اب ہمت نہیں ہے بتا نے کی
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میں کیا کہوں بھائی میں کہاں تھی اور کیوں نہیں آرہی تھی میں نے آج کا دن کیسا رہا کی لڑی میں لکھا ہے آپ دیکھ لیں مجھ میں اب ہمت نہیں ہے بتا نے کی
تبسم آپ کی والدہ کی وفات کا سن کر بہت رنج ہوا۔ کب وفات ہوئی ان کی ؟
 

فہیم

لائبریرین
جس سب خیر یت ۔
کل سر درد اور سردی ہوگئی تھی تھوڑا اسی لیے غائب رہے۔
ابھی بھی سر تھوڑا بھاری ہے ۔
اور آپ سب کیسے ہیں ۔۔؟

اللہ کا کرم ہے
میں ٹھیک ٹھاک
کیا ہوا ادی سر میں کوئی ٹینشن تو نہیں نہ
کوئی میڈیسن لی آپ نے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top