کون ہے جو محفل میں آیا 84

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد امین

لائبریرین
اتنے ےےےے سارے سوال اور میں اکیلی تھوڑی ناں پوچھوں گی سب لوگ پوچھیں گے ناں
جیسے مثال کے طور پر : آنی یہ بتائیں امین بھیا کی اب بھی پٹائی ہوتی ہے یا نہیں ؟

اللہ حافظ بھیا ، شب بخیر!

ہاہاہاہا۔۔۔۔۔

السلام علیکم سب دوستوں کو
 
مثلاً یہ کہ اب تک کیا گیا کام اب پبلک پلیٹ فارم پر شوکیس کیا جائے گا۔ اس کے حوالے سے آج ہم نے کافی ڈیویلپمینٹ کر لی ہے۔ :)
 
محمد امین

لائبریرین
مثلاً یہ کہ اب تک کیا گیا کام اب پبلک پلیٹ فارم پر شوکیس کیا جائے گا۔ اس کے حوالے سے آج ہم نے کافی ڈیویلپمینٹ کر لی ہے۔ :)

ماشاءاللہ :) ۔۔ویسے ہم نے وکی پیج تو دیکھا لائبریری کا۔۔۔۔ اچھا لگ رہا ہے :) امید ہے جلد ہی نظر آنے کے لیے بہت کچھ ہوگا :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام کیسے مزاج ہیں۔۔۔ موسم کی حالیہ تبدیلی پر کوئی تبصرہ :)؟

یہ ہفتہ مصروفیت زیادہ ہونے سے بہت جلدی گزر گیا امین بھائی کہ موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے کم وقت ملا لیکن مجھے اس بار سردیاں اتنی اچھی لگ رہی ہیں کہ میں اللہ سے دعا کی کہ جون تک سردیاں ہی رہیں ۔ ویسے موسم اس ہفتہ روز کچھ نیا ہی ہوتا ہے ، میں اس ہفتہ آلٹرنیٹ دنوں میں فل اسپیڈ پر پنکھا بھی چلا کے سوئی ۔
 
فرصت ہو گی اور امید ہے کہ سب وقت گھر پر گزرے گا ۔ بس ایک جگہ جانا ہے ۔ آپ کی کیا مصروفیات ہیں سعود بھائی ؟

آج تو جمعہ کی نماز اور لنچ وغیرہ سے فارغ ہو کر زیادہ تر وقت لائبریری کی کتابوں کا اسٹور تیار کرنے میں ہی صرف کیا ہے، اب بھی جب تک سو نہیں جاتے اسی پر کام کریں گے ان شاء اللہ۔ کوشش ہے کہ جلدی ہی ایک ایپلیکشن تیار ہو جائے جہاں لائبریری کا کام صاف ستھری حالت میں منتقل کیا جا سکے۔ وہاں جو کتابیں منتقل ہوں گی ان کو جلدی ہی عام صارفین کے لئے پیش کر دیا جائے گا، ان شاء اللہ۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں تو اللہ کا شکر ہے بالکل ٹھیک ہوں
اور ہاتھ کا زخم اب بھر گیا ہے ، اللہ کا شکر ہے
تم ٹھیک ہو شگفتہ؟

جی میں بھی ٹھیک ہوں اللہ کا شکر ۔ میں اس ہفتہ بھی شاپنگ کی :happy: اور اتنا مزا آ رہا ہے بھتیجا کمپنی کے ساتھ کہانیاں سننے اور سنانے میں ، بھتیجا کمپنی میں پھوٹ پڑ جاتی ہے :happy: ایک انار اور سو بیمار کی طرح ، میں بچاری اکیلی اور سب کو اپنی اپنی پسند کی کتابیں اور کہانیاں سننا ہوتی ہیں ایک ہی وقت میں اور میرے بیڈ پر ہر وقت ریسلنگ جاری رہتی ہے میں کونے پر پہنچ کے گرنے کے قریب ہو جاتی ہوں ۔
 
مہ جبین

محفلین

ہوںںںںں:):):)
ویری گڈ جاب شگفتہ :laughing3:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top