کون ہے جو محفل میں آیا 90

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
ہمارے بکھرے ہوئے کیوبکل کی ایک جھلک۔ :) :) :)

2012-03-08%2017.21.10.jpg

ہم نے تھوڑا شرلاک ہومز بنے کی کوشش کرڈالی اس تصویر کو دیکھ کر :)
اور اس نتیجے پر پہنچے کہ یا تو آپ نے یہ سیٹنگ تصویر لینے سے پہلے کی۔
یا دوسری صورت یہ کہ آپ لکھنے کے لیے لیفٹ ہینڈ یوز کرتے ہیں :)
 
شمشاد

لائبریرین
ریسرچر اور ڈیویلپر کے ڈیسک کے طور پر تو واقعی کافی سلجھا ہوا ہے لیکن گھروں میں ایسا ڈیسک ہو تو گھر کی خواتین اسے درست کرنے کے بعد بیس باتیں سنائیں گی کہ ذرا بھی سلیقہ نہیں۔ :) :) :)

خواتین کی اس قسم کی باتوں پر کان نہیں دھرنا چاہیے۔
 
شمشاد

لائبریرین
نہیں سُنا، اسی لیے تو پوچھا ہے، یہ چاولوں میں کیا ڈالا ہوا ہے؟ اور کیا یہ بھی بریانی کی طرح ہی بنتی ہے؟
 
ہم نے تھوڑا شرلاک ہومز بنے کی کوشش کرڈالی اس تصویر کو دیکھ کر :)
اور اس نتیجے پر پہنچے کہ یا تو آپ نے یہ سیٹنگ تصویر لینے سے پہلے کی۔
یا دوسری صورت یہ کہ آپ لکھنے کے لیے لیفٹ ہینڈ یوز کرتے ہیں :)

سوئے اتفاق فلاپ قسم کے شرلاک ہومز ثابت ہوئے آپ۔ جو نوٹ بک آپ بائیں جانب دیکھ رہے ہیں وہ وہاں اس لئے ہے کیوں کہ فوراً ہی پروفیسر کے ساتھ میٹنگ سے لوٹے تھے اور کرسی نشین ہونے سے قبل ہی نوٹ بک اور اس کے اوپر پنسل بائیں طرف رکھ دیا تھا کیوں کہ کیوبکل میں داخلہ اسی جانب سے ہوتا ہے۔ بائیں ہاتھ کو کثرت سے استعمال کرنے کا مفروضہ یوں بھی غلط ثابت ہوتا ہے کیوں کہ فون، ماؤس اور دیگر زیادہ تر الم غلم جو اکثر استعمال میں رہتے ہیں وہ سب کے سب دائیں جانب ہیں۔ چھوٹی کرسی کو عموماً پاؤں رکھنے کے لئے استعمال کرتے ہیں اس طرح جو پوزیشن بنتی ہے وہ بھی بائیں ہاتھ کا کثرت سے استعمال کرنے والوں کو سوٹ نہیں کرے گی۔ :) :) :)

اور حرف آخر! جی نہیں، ہم نے فوٹو لینے سے قبل ترتیب بدلنے کی چنداں کوشش نہیں کی تاکہ زیادہ سے زیادہ نیچرل تصویر آئے۔ ہمیں نفاست پسندی کے کسی مسابقے میں حصہ تھوڑی لینا تھا کہ خود کو انتہائی رکھ رکھاؤ والا ثابت کرنے کی کوشش کریں۔ :) :) :)
 
آج ہم نے تہاری بنائی تھی ۔
image_4.jpg

اپیا رانی ہم نے اس ڈش میں گوشت ڈالنے کے بارے میں کبھی نہیں سنا تھا۔ ہم خود اس کو اکثر بناتے رہے ہیں لیکن عموماً آلو، مٹر اور ٹماٹر وغیرہ ذالتے تھے یا ساتھ میں ابال کر فرائی کیئے ہوئے انڈے۔ اب ایسے بھی آزمائیں گے ان شاء اللہ۔ اور ہاں ہمارے یہاں اس ڈش کو "تہری" یا "تہڑی" کہتے ہیں۔ :) :) :)
 
فہیم

لائبریرین
سوئے اتفاق فلاپ قسم کے شرلاک ہومز ثابت ہوئے آپ۔ جو نوٹ بک آپ بائیں جانب دیکھ رہے ہیں وہ وہاں اس لئے ہے کیوں کہ فوراً ہی پروفیسر کے ساتھ میٹنگ سے لوٹے تھے اور کرسی نشین ہونے سے قبل ہی نوٹ بک اور اس کے اوپر پنسل بائیں طرف رکھ دیا تھا کیوں کہ کیوبکل میں داخلہ اسی جانب سے ہوتا ہے۔ بائیں ہاتھ کو کثرت سے استعمال کرنے کا مفروضہ یوں بھی غلط ثابت ہوتا ہے کیوں کہ فون، ماؤس اور دیگر زیادہ تر الم غلم جو اکثر استعمال میں رہتے ہیں وہ سب کے سب دائیں جانب ہیں۔ چھوٹی کرسی کو عموماً پاؤں رکھنے کے لئے استعمال کرتے ہیں اس طرح جو پوزیشن بنتی ہے وہ بھی بائیں ہاتھ کا کثرت سے استعمال کرنے والوں کو سوٹ نہیں کرے گی۔ :) :) :)

اور حرف آخر! جی نہیں، ہم نے فوٹو لینے سے قبل ترتیب بدلنے کی چنداں کوشش نہیں کی تاکہ زیادہ سے زیادہ نیچرل تصویر آئے۔ ہمیں نفاست پسندی کے کسی مسابقے میں حصہ تھوڑی لینا تھا کہ خود کو انتہائی رکھ رکھاؤ والا ثابت کرنے کی کوشش کریں۔ :) :) :)

آپ کی تمام باتیں بلاں چوں چراں تسلیم کی جاتی ہیں :)
اور ہم چلے نیندیا پور کو :)

ان شاءاللہ پھر ملنا ہوگا۔

اللہ حافظ
شب بخیر
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top