حسن علوی
محفلین
مجھے بھی بہت اچھا لگا آپ سے بات کر کے ، میں ٹھیک ہوں اللہ کا شکر ۔
جی ، فورم پر آنا رہا ہے سب عرصہ میں ، اب آخری دن ہیں یہ بھی بتانا تھا ناں کہ پڑھائی کہاں تک مکمل ہوئی اور آگے کیا کرنے کے ارادے ہے ، جاب ملنے کی بہت مبارک باد ! یعنی اب پاکستان نہیں جانا آپ نے ادھر ہی رہنا ہے ۔
خیر مبارک آپی اور آجکل تو ذرا چھٹیاں منا رہا ہوں۔ پاکستان گیا تھا اور اب واپسی پر دبئی رُکا ہوں چند دنوں کے لیئے ایک دوست کے پاس سوچا کافی چرچا ہے یہاں کا تو چلیئے چل کر دیکھتے ہیں۔ بقول ابنِ انشا؛ کہا عرب امارات کو جائیں کہا عرب امارات کو جاؤ۔۔۔۔۔
باقی ماسٹرز مکمل کیا تھا پراجیکٹ مینیجمنٹ میں تین سال قبل اور تب سے اب تک نوکری ہی کر رہا ہوں وہیں پر۔ مگر یہاں زیادہ عرصہ ٹھہرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، جلد ہی انشاءاللہ اگر کوئی بہتر صورتحال پیدا ہوئی تو پاکستان واپسی ہے۔
اور یہ 'آخری دن ہیں' سے کیا مراد ہے آپکی پوسٹ میں؟ کیا ارادے ہیں؟