کون ہے جو محفل میں آیا 91

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
ویسے اس کا دوسرا نام ہمیں یاد آ گیا۔ اس کو "سہجن" کہتے ہیں ہمارے یہاں۔ :) :) :)
اس کے علاوہ اس کو سینگٹھ کی پھلی بھی کہا جاتا ہے۔ اور ہمارے اصل وطن۔ اندور جاؤرہ (در اصل مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں) سورجنا کہتے ہیں۔انگریزی میں اسے Drumstick کہا جاتا ہے، جب کہ اس میں مرغے کی ایک ٹانگ بھی نہیں ہوتی!!
 
عندلیب

محفلین

:):):) آپ چاہیں تو اس میں مرغے ٹانگ ڈال سکتے ہیں ۔۔
 
امی جان، آپ کو بوچھی اپیا رانی نے سلام کہا ہے۔ ہم نے ان کا پیغام پچھلے صفحات میں بھی کہیں لکھا تھا جو شاید آپ کی نظروں سے اوجھل رہا۔ :) :) :)
 
مہ جبین

محفلین
دلی مبارک باد قبول فرمائیں۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ یہ رشتہ طے ہو جائے (میرے شادی دفتر کی ریٹنگ اور بڑھ جائے گی) اور یہ کہ یہ رشتہ دونوں خاندانوں کےلیے باعث رحمت و برکت ہو۔

(امین سے تو بعد میں بات ہو گی)
بہت بہت شکریہ شمشاد بھائی
خیر مبارک ، آمین
واقعی یہ تو ہے کہ آپکے شادی دفتر کی ریٹنگ کافی بڑھ جائے گی ۔۔۔۔۔۔:)
 
مہ جبین

محفلین
امی جان، آپ کو بوچھی اپیا رانی نے سلام کہا ہے۔ ہم نے ان کا پیغام پچھلے صفحات میں بھی کہیں لکھا تھا جو شاید آپ کی نظروں سے اوجھل رہا۔ :) :) :)
میری طرف سے انکو سلام کا جواب دیدینا اور بہت ساری دعائیں بھی
انکو یہ پیغام بھی دینا کہ یہاں محفل میں ، میں انکا شدت سے انتظار کر رہی ہوں اگر ممکن ہو تو میری درخواست ہے کہ وہ یہاں آکر محفل کی رونقیں دوبالا کریں میں تو غائبانہ ہی انکی فین ہوں جو انکو ذاتی طور پر جانتے ہیں انکو تو انکے آنے کا بہت انتظار ہے
ہوسکے تو ہماری درخواست پر ضرور غور فرمائیں ، نوازش ہوگی
 
مہ جبین

محفلین
اللہ پاک کے فضل و کرم اور سب محبت کرنے والوں کی دعاؤں کے طفیل کل مجھے وہ خوشی ملی جس کا مائیں برسوں انتظار کرتی ہیں ،الحمدللہ رب العالمین سب کی دعاؤں کی طلبگار ہوں
 
میری طرف سے انکو سلام کا جواب دیدینا اور بہت ساری دعائیں بھی
انکو یہ پیغام بھی دینا کہ یہاں محفل میں ، میں انکا شدت سے انتظار کر رہی ہوں اگر ممکن ہو تو میری درخواست ہے کہ وہ یہاں آکر محفل کی رونقیں دوبالا کریں میں تو غائبانہ ہی انکی فین ہوں جو انکو ذاتی طور پر جانتے ہیں انکو تو انکے آنے کا بہت انتظار ہے
ہوسکے تو ہماری درخواست پر ضرور غور فرمائیں ، نوازش ہوگی
سعود بھائی انہیں کسی طرح منائیں کہ محفل میں واپس آ جائیں۔

ہم یقیناً چاہیں گے کہ اپیا آئیں اور محفل کو رونق بخشیں، لیکن ان دنوں وہ کچھ مصروف ہیں۔ ویسے ہمیں امید ہے کہ ان تک آپ کا پیغام جلدی پہونچ جائے گا ان شاء اللہ۔ :) :) :)
 
مہ جبین

محفلین
وعلیکم السلام۔ کیسی امی جان؟ :)
اللہ کا شکر ہے بالکل ٹھیک ہوں
اب تم کو بوچھی اپیا رانی کو میرا پیغام پہنچا کر یہاں واپس لانے کا چیلنج دیا ہے میں نے
اپنی کوشش شروع کردو ، ان سے کہنا کہ آپ سے محبت کرنے والے آپ کو بہت یاد کرتے ہیں اور آپ سے دست بستہ گذارش ہے کہ محفل کو رونق بخشنے اور اپنے چاہنے والوں کے لئے یہاں ضرور تشریف لائیں یہ محبتیں تو کسی کسی کے حصے میں آتی ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
واقعی سچ کہا، ہر کسی کے نصیب میں ایسے دوست، ایسے چاہنے والے اور ایسی محبتیں نہیں آتیں۔
 
مہ جبین

محفلین
واقعی سچ کہا، ہر کسی کے نصیب میں ایسے دوست، ایسے چاہنے والے اور ایسی محبتیں نہیں آتیں۔
جی بھائی میں کئی سال پہلے کے دھاگے پڑھ رہی تھی تو جس طرح سب نے ان سے اپنی محبتوں کا اظہار کیا تھا تو وہ سب پڑھ کر مجھے ان پر بہت رشک آیا (حسد نہیں) میرے دل سے انکے لئے بہت ڈھیر ساری دعائیں نکلیں اور ان کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا
اللہ ان کو سلامت اور شاد آباد رکھےاور جس وجہ سے وہ یہ محفل چھوڑ گئیں ہیں ، وہ وجہ جلد ہی ختم ہو جائے اور پھر سے وہ یہاں پہلے کی طرح آتی رہیں ، خوشیاں پھیلاتی رہیں آمین
 
شمشاد

لائبریرین
باجو (بوچھی) ایسی ہستی ہیں کہ سب سے میل جول، دعا سلام اور سب سے رابطے میں رہنے والی ہیں۔ ایک لحاظ سے انہیں اردو محفل کا سفیر بھی کہا گیا کہ انہوں نے بہت سے اراکین سے صرف اس لیے ملاقات کی کہ وہ اردو محفل کے اراکین ہیں۔ اس کے لیے انہیں رقم کے علاوہ خاصا سفر بھی کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ وہ اکثر اراکین سے فون پر رابطے میں رہتی ہیں۔
 
مہ جبین

محفلین
باجو (بوچھی)کے لئے ایک شعر
رکھتے ہیں جو اوروں کے لئے پیار کا جذبہ
وہ لوگ کبھی ٹوٹ کر بکھرا نہیں کرتے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top