کون ہے جو محفل میں آیا 98

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
کیوں بیزار ہیں؟ تم اس سے بات تو کر کے دیکھو۔

چھ ماہ، مجھے تو چھ سے بھی زیادہ لگ رہے ہیں۔
 
کون لایا
کہاں سے لایا۔
سعود بھائی کہا ں سے پکڑا تھا اسے؟

کہیں کسی میلے سے تو نہیں پکڑا جہاں یہ گُم ہو گئی تھی۔

کمبھ کا بڑا میلا تو 12 سال میں ایک بار لگتا ہے، سالانہ میلے میں گم ہونے کا بہت زیادہ امکان نہیں رہتا۔ :) :) :)

در اصل قصہ یہ ہوا کہ ایک روز ان کی جانب سے فیس بک پر دوستی کی درخواست موصول ہوئی۔ ہم نے مشترک احباب کے نام دیکھے تو محفل اور اردو دنیا کے ہی لوگ نظر آئے۔ لیکن وہاں ان کا نام کچھ ایسا تھا کہ ہمارے فرشتوں کو بھی گمان نہیں ہو سکتا تھا کہ یہ کون ہیں۔ ہماری عادت ہے کہ فیس بک پر کسی بھی اجنبی نام سے درخواست موصول ہو تو ہم ایک پیغام بھیج کر پوچھتے ہیں کہ آپ کون ہیں؟ ہم ایک دوسرے کو جانتے ہیں؟ اگر ہاں تو کیسے؟ اگر نہیں تو ہماری پروفائل کیسے ملی اور دوستی کی خواہش کے پیچھے مقصد کیا ہے؟ اس سے ہمیں دو فائدے ہوتے ہیں۔ اول تو یہ کہ عموماً اسپیم قسم کی آئی ڈیز سے کوئی جواب ہی نہیں آتا لہٰذا درخواست کو کچھ عرصہ انتظار مین رکھ کر ختم کیا جا سکتا ہے۔ دوسرا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ جواب مل جائے تو کم از کم پتا رہتا ہے کہ ان کو کانٹیکٹس میں کہاں اور کیسے آرگنائز کرنا ہے۔ :)

خیر یہی سوال جب ہم نے ان سے کیا تو جواب آیا کہ ہاں آپ ہمیں جانتے ہیں اور ہم آپ کو بھی۔ ہم نے پوچھا کیسے؟ تو جواب آیا کہ اردو محفل سے۔ پھر ہم نے کہا کہ بٹیا رانی، اب پہیلیاں مت بجھوائیں اور جلدی سے بتا دیں کہ آپ کون سی بٹیا رانی ہیں۔ تب جا کر انھوں نے بتایا کہ سعود بھیا ہم زونی ہیں۔ :)

خیر وہاں بھی یہ کم کم ہی آتی ہیں۔ آج اتفاقاً آئیں تو ہمارے کسی پیغام کا جواب ان پر ادھار تھا۔ اس کے جواب میں ہم نے وہیں ان کا انٹرویو شروع کر دیا۔۔۔ (یہاں سے راوی ذرا سی دروغ گوئی سے کام لیتا ہے) ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ خیر زونی بٹیا رانی نے ہم نے ہاتھ جوڑ کر التجا کی کہ سعود بھیا میں اپنے انٹرویو کے لئے ترس رہی ہوں۔ مہربانی فرما کر یہ سلسلہ یہاں کے بجائے اردو محفل میں جاری کریں ناں، خواہ بدلے میں کچھ رشوت حسنہ وصول کر لیں۔ یوں آمد ہوتی ہے ایک بڑی بڑی ڈگریوں والی زونی بٹیا رانی کی محفل میں۔ :)
 
فہیم

لائبریرین
زونی بٹیا رانی نے ہم نے ہاتھ جوڑ کر التجا کی کہ سعود بھیا میں اپنے انٹرویو کے لئے ترس رہی ہوں۔ مہربانی فرما کر یہ سلسلہ یہاں کے بجائے اردو محفل میں جاری کریں

تو اب جب انہوں نے ہاتھ جوڑ کا التجا کرلی تو آپ نے ابھی تک انٹرویو کیوں شروع نہیں کیا :)
یا آپ پر اردو محفل میں انٹرویو لینے پر پابندی عائد ہے:rolleyes:
جب وہاں انٹرویو لے سکتے ہیں تو یہاں بھی بسم اللہ کیجئے :)
 
زونی

محفلین
کمبھ کا بڑا میلا تو 12 سال میں ایک بار لگتا ہے، سالانہ میلے میں گم ہونے کا بہت زیادہ امکان نہیں رہتا۔ :) :) :)

در اصل قصہ یہ ہوا کہ ایک روز ان کی جانب سے فیس بک پر دوستی کی درخواست موصول ہوئی۔ ہم نے مشترک احباب کے نام دیکھے تو محفل اور اردو دنیا کے ہی لوگ نظر آئے۔ لیکن وہاں ان کا نام کچھ ایسا تھا کہ ہمارے فرشتوں کو بھی گمان نہیں ہو سکتا تھا کہ یہ کون ہیں۔ ہماری عادت ہے کہ فیس بک پر کسی بھی اجنبی نام سے درخواست موصول ہو تو ہم ایک پیغام بھیج کر پوچھتے ہیں کہ آپ کون ہیں؟ ہم ایک دوسرے کو جانتے ہیں؟ اگر ہاں تو کیسے؟ اگر نہیں تو ہماری پروفائل کیسے ملی اور دوستی کی خواہش کے پیچھے مقصد کیا ہے؟ اس سے ہمیں دو فائدے ہوتے ہیں۔ اول تو یہ کہ عموماً اسپیم قسم کی آئی ڈیز سے کوئی جواب ہی نہیں آتا لہٰذا درخواست کو کچھ عرصہ انتظار مین رکھ کر ختم کیا جا سکتا ہے۔ دوسرا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ جواب مل جائے تو کم از کم پتا رہتا ہے کہ ان کو کانٹیکٹس میں کہاں اور کیسے آرگنائز کرنا ہے۔ :)

خیر یہی سوال جب ہم نے ان سے کیا تو جواب آیا کہ ہاں آپ ہمیں جانتے ہیں اور ہم آپ کو بھی۔ ہم نے پوچھا کیسے؟ تو جواب آیا کہ اردو محفل سے۔ پھر ہم نے کہا کہ بٹیا رانی، اب پہیلیاں مت بجھوائیں اور جلدی سے بتا دیں کہ آپ کون سی بٹیا رانی ہیں۔ تب جا کر انھوں نے بتایا کہ سعود بھیا ہم زونی ہیں۔ :)

خیر وہاں بھی یہ کم کم ہی آتی ہیں۔ آج اتفاقاً آئیں تو ہمارے کسی پیغام کا جواب ان پر ادھار تھا۔ اس کے جواب میں ہم نے وہیں ان کا انٹرویو شروع کر دیا۔۔۔ (یہاں سے راوی ذرا سی دروغ گوئی سے کام لیتا ہے) ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ خیر زونی بٹیا رانی نے ہم نے ہاتھ جوڑ کر التجا کی کہ سعود بھیا میں اپنے انٹرویو کے لئے ترس رہی ہوں۔ مہربانی فرما کر یہ سلسلہ یہاں کے بجائے اردو محفل میں جاری کریں ناں، خواہ بدلے میں کچھ رشوت حسنہ وصول کر لیں۔ یوں آمد ہوتی ہے ایک بڑی بڑی ڈگریوں والی زونی بٹیا رانی کی محفل میں۔ :)

افففف دروغ گوئی کچھ زیادہ نہیں ہو گئی سعود بھیا ؟؟؟ :p
 
تو اب جب انہوں نے ہاتھ جوڑ کا التجا کرلی تو آپ نے ابھی تک انٹرویو کیوں شروع نہیں کیا :)
یا آپ پر اردو محفل میں انٹرویو لینے پر پابندی عائد ہے:rolleyes:
جب وہاں انٹرویو لے سکتے ہیں تو یہاں بھی بسم اللہ کیجئے :)
ایک تو یہ کہ ہم نے تھوڑی سی دروغ گوئی سے کام لیا ہے، جس کا بیان اوپر آ چکا ہے۔ دوم یہ کہ ابھی کچھ عرصہ انھیں اقرار و انکار کی لذت لینے دیجئے۔ سوم یہ کہ اتنی پیاری پیاری انٹرویو کار پریوں کے ہوتے ہوئے ہماری کیا مجال؟ :) :) :)
 
زونی

محفلین
یااللہ کیسے کیسے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ھے یہاں میری غیر موجودگی میں ،،،،،اور ادھر جواب دینے سے پہلے لائٹ چلی گئی تھی ،،،،، :eyeroll:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top