کون ہے جو محفل میں آیا 98

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم
کل رات کو ہمارے نیٹ نے جو دغا دیا ہے تو ابھی جاکر چلا ہے۔

اور اتفاق سے کراچی میں آج پھر چھٹی کا دن آگیا ہے۔
 
پپو

محفلین
و علیکم السلام پپو بھائی۔

کہیے آپ کے ہاں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔
الحمداللہ بھائی شمشاد سب اچھا ہے بجلی کی آنکھ مچولی والا محاورہ اب اس صورتحال پر صادق نہیں آتا کیونکہ اب تو بجلی جا کر آتی ہی نہیں یعنی ایسے
جیسے ""گدھے کے سر سے سینگ غائب ""
 
فہیم

لائبریرین
السلام علیکم ، صبح بخیر جو کہ اب دوپہر بخیر ہونے کو ہے ۔
وعلیکم السلام

کیا ہوا ہے نیٹ کو ؟

وعلیکم السلام
آپی چونکہ کیبل نیٹ ہے تو شاید ایک فیز جانے کی وجہ سے نیٹ بند ہوگیا تھا۔
ساتھ میں ٹی وی کیبل بھی۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یعنی سروس اچھی نہیں ان کی ۔ کتنا چارج کرتے ہیں ؟
کیا یہ دونوں الگ الگ ہوتے ہیں یا ایک ساتھ یعنی ایک ہی کنیکشن ہوتا ہے دونوں کے لیے
 
شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم ، صبح بخیر جو کہ اب دوپہر بخیر ہونے کو ہے ۔
صبح سے کیا کیا اب تک؟

و علیکم السلام اور صبح النور

صبح سے ابھی تک دو دفعہ چائے پی اور یہی کوئی 15 سے 20 مراسلے ارسال کیے۔ ابھی اخبار نہیں پڑھی، ویسے بھی یہاں کی اخبار پڑھنے کا مزہ ہی نہیں آتا۔
 
فہیم

لائبریرین
یعنی سروس اچھی نہیں ان کی ۔ کتنا چارج کرتے ہیں ؟
کیا یہ دونوں الگ الگ ہوتے ہیں یا ایک ساتھ یعنی ایک ہی کنیکشن ہوتا ہے دونوں کے لیے
یہاں اتفاق سے جس کا ٹی وی کیبل ہے اسی بندے کا نیٹ کیبل
سروس تو ٹھیک ہے۔
زیادہ اچھی بات یہ کہ مین سرور سے میرے گھر تک صرف 1 یا 2 سوئچ ہی ہیں۔
تو میرا نیٹ زیادہ بند نہیں ہوتا۔
یہاں کنیکٹ والوں کی سروس ہے جن کے پیکجز ہیں مختلف
600 سے 1000 تک۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
و علیکم السلام اور صبح النور

صبح سے ابھی تک دو دفعہ چائے پی اور یہی کوئی 15 سے 20 مراسلے ارسال کیے۔ ابھی اخبار نہیں پڑھی، ویسے بھی یہاں کی اخبار پڑھنے کا مزہ ہی نہیں آتا۔

میں صبح سے اب تک صرف ایک کپ چائے پی اور دو بار ناشتہ کر لیا :happy: کیسے اخبار پڑھنے میں مزا آتا ہے ؟
 
فہیم

لائبریرین
و علیکم السلام اور صبح النور

صبح سے ابھی تک دو دفعہ چائے پی اور یہی کوئی 15 سے 20 مراسلے ارسال کیے۔ ابھی اخبار نہیں پڑھی، ویسے بھی یہاں کی اخبار پڑھنے کا مزہ ہی نہیں آتا۔

السلام علیکم شمشاد بھائی
ایک افسوسناک خبر یہ کہ
زینب کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔

اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے
اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
 
فہیم

لائبریرین
آج کی چھٹی تو مفت میں مل گئی سیاستدانوں کی بدولت
اور مزے کی بات یہ کہ مجھے معلوم ہی نہیں تھا۔
صبح میں ہماری لائٹ نہیں ہوتی تو ٹی وغیرہ بھی بند تھا۔
میں پورا تیار شیار ہوگیا تھا۔
بائیک نکالنا باقی تھی کہ بڑے بھیا کو گھر میں داخل ہوتا پایا۔
وہ بھی سلیپنگ ڈریس میں تو ان کو دیکھ کر پوچھا آپ گئے نہیں آج۔
کیا ہوا ہے۔
تو معلوم ہوا کہ آج تو چھٹی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم شمشاد بھائی
ایک افسوسناک خبر یہ کہ
زینب کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔

اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے
اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

و علیکم السلام

افسوسناک خبر ہے۔
دعائیہ کلمات میں دھاگہ کھولنا چاہیے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اور مزے کی بات یہ کہ مجھے معلوم ہی نہیں تھا۔
صبح میں ہماری لائٹ نہیں ہوتی تو ٹی وغیرہ بھی بند تھا۔
میں پورا تیار شیار ہوگیا تھا۔
بائیک نکالنا باقی تھی کہ بڑے بھیا کو گھر میں داخل ہوتا پایا۔
وہ بھی سلیپنگ ڈریس میں تو ان کو دیکھ کر پوچھا آپ گئے نہیں آج۔
کیا ہوا ہے۔
تو معلوم ہوا کہ آج تو چھٹی ہے۔

یہاں بھی کچھ ملتی جلتی بات ہوئی ، ہم سب اٹھے معمول کے مطابق تاہم ہمیں ذرا جلدی اطلاع مل گئی ، جب اطلاع ملی تو پھر ٹی وی کھولا خبروں کے لیے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم شمشاد بھائی
ایک افسوسناک خبر یہ کہ
زینب کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔

اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے
اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

اوہ ، اللہ تعالٰی ان کی مغفرت فرمائے آمین ۔ زینب کیا پاکستان میں ہیں ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top