کون ہے جو محفل میں آیا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حجاب

محفلین
السّلام علیکُم شگفتہ، کیسی ہیں کیا ہو رہا ہے؟ آپ بہت دیر سے آئی ہیں میں تو اب جانے والی ہوں۔
 
شائستہ

محفلین
شکریہ نوید،،، بس کچھ مصروفیات رہیں‌اور پھر جب میرے پاس وقت ہوتا ہے تب اردو محفل پر کوئی ہوتا ہی نہیں ، کس سے بات کی جائے اور سنائیں کیا چل رہا ہے یہاں پر
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حجاب میں ٹھیک ہوں یہ اتنی دیر سے پوسٹ ہو کے ہی نہیں دے رہی بار بار پاسورڈ دینا پڑتا ہے پھر بھی نہیں ہوپا رہی۔
ابھی ذپ بھیجا آپکو۔۔۔۔ ملا ؟
 
نوید ملک

محفلین
سب اچھا کی رپورٹ ہے ۔ نئی تازی سردی منائی جا رہی ہے

کانوں پہ مفلر لپیٹ لیں ، موزے چڑھا لیں ، گرم چادریں لے لیں ، انگھیٹیاں جلا لیں ۔ کیا ہے پتا ۔ کل سردی ہو نہ ہو :p
 
نوید ملک

محفلین
محفل کا حال بتانے کیلئے دعوت دیتے ہیں شمشاد صاحب کو

نوٹ! کھانے پینے والی دعوت نہیں ، خطاب والی :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
مجھ سے بڑے بڑے خطیب یہاں موجود ہیں، میں بھلا کیا کہہ سکتا ہوں اور ویسے بھی میں خود دو ماہ کی غیر حاضری کے بعد آیا ہوں۔

میری غیرموجودگی میں سکول اُجڑ گیا، استانی لاپتہ، ماسٹر جی بھاگ گئے۔ محفل سونی، نیوز ریڈر کو خفیہ والے اٹھا کر لے گئے، حق گو کو بحر منجمند شمالی کی طرف بھیج دیا گیا، ایک اور بزرگ رکن اپنی بتیسی کے چکر میں گئے تھے، ابھی تک ان کی بھی واپسی نہیں ہوئی، ماوراء کی بھی بڑی عید پر قربانی ہو گئی، بس باجو بیچاری محفل کے چاروں کونوں میں چہچہاتی پھرتی تھیں۔ لیکن خدا کا شکر ہے اب دھیرے دھیرے رونقیں لوٹ رہی ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
نوید ملک نے کہا:
سب اچھا کی رپورٹ ہے ۔ نئی تازی سردی منائی جا رہی ہے

کانوں پہ مفلر لپیٹ لیں ، موزے چڑھا لیں ، گرم چادریں لے لیں ، انگھیٹیاں جلا لیں ۔ کیا ہے پتا ۔ کل سردی ہو نہ ہو :p
ہممم۔۔۔ گزشتہ ہفتے ادھر منفی اڑتالیس رہا تھا ایک رات۔ آج منفی بیس تو ابھی سے ہو گیا ہے۔ آپ کی طرف کیا پوزیشن ہے سردی کی؟ :wink:
 
نوید ملک

محفلین
قیصرانی نے کہا:

بھائی جی آپ جیتے ہم واضح مارجن سے ہارے :shock:
یہاں بھی کچھ دن پہلے تو بہت شدید لہر تھی سردی کی اب کافی کم ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top