کون ہے جو محفل میں آیا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

رضوان

محفلین
چلو بھئی آج آپ دونوں کے فراہم کردہ انڈے چوزے ختم ہوئے اور میرے پیسے :lol: وصول۔
میری طرف سے تو ایسی لڑائیاں اور واپسیاں روز ہوتی رہیں کہ اپنا دھندا چلتا اسی کے دَم سے ہے۔ محب آج تم نے منجن کی کتنی ڈبیاں فروخت کیں؟؟؟
میرا تو خیال ہے کل سے تم بھی شمشاد بھائی کی طرح سرمہ دنداسہ بیچو
 
چلو شکر ہے رضوان تمہارا کاروبار بھی کسی کنارے لگا یہ اور بات کہ تمہیں انڈے دے کر ابھی گلی کی نکڑ پر ہی پہنچا تھا کہ پولٹری والوں کا ایک بندہ پچھلے پیسے وصول کرنے پہنچ گیا اور پھر جو یقین دہانیوں اور منتوں میں وقت کٹا تو کاروبار کا وقت گزر گیا۔

شمشاد سے مشورہ کرکے کل کوئی نیا کاروبار شروع کرتے ہیں۔
 

ظفری

لائبریرین
ماشاءاللہ ۔۔ تم دونوں نے تو بہت ترقی کر لی ہے ۔۔ دنداسوں اور مسواک کے کاروبار کو جو کہ انارکلی بازار جانے والی بس میں بیچتے تھے کیا خیر آباد کہہ دیا ہے ۔ :wink:
 
ارے کن دونوں کی بات کر رہے ہو بھلا ، رضوان اور شمشاد کی۔

دنداسوں اور مسواکوں کے کام میں تم جانو کہ اب بھیڑ چال بہت ہو گئی تھی اور شمشاد کی دوربینی نے بھانپ لیا کہ رضوان کی اپنے دانتوں کی صفائی کے بعد جو مسواکے بچ جاتی ہیں اس سے گزارہ ہونے والا نہیں۔

اب انڈے بھلا کوئی کتنے کھا سکتا ہے ، ویسے رضوان کے سر پر نہ رہو تو کاروبار چلنے کا نام نہیں لیتا ، شمشاد کی ہمت ہے اور میری حوصلہ افزائی جو چل رہا ہے اب تلک۔

تم سناؤ‌ ، سنا تھا کہ آجکل باہر جا کر گھر گھر دودھ کی بوتلیں پہنچانے کا کاروبار چمک اٹھا ہے تمہارا
 

ظفری

لائبریرین
کاروبار مندا ہے ۔۔۔ سخت سردی ہے کہ دودھ بوتلوں میں جم جاتا ہے ۔۔ لوگ بوتل توڑ کی اس طرح دودھ نکالتے ہیں‌ تو اس پر نورس یا روح افزا ہی ڈال کر کھایا جاسکتا ہے ۔ :cry:
 

ظفری

لائبریرین
مگر تم تو بتا رہے تھے کہ پچھلی سردیوں میں‌تم نے یہ بھی (کارن سوپ) کاروبار کیا تھا کچھ خاص فائدہ نہیں ہوا تھا ۔ :shock:
 

شمشاد

لائبریرین
آج تو انڈیا کا میچ دیکھنے والا تھا

اس وقت نہیں بتا سکتا کہ بہت سارے گاہک لائن میں کھڑے ہیں اور ازار بند کم پڑ گئے ہیں۔ :wink:
 

ظفری

لائبریرین
اب میں‌ہی آیا ہوں یہاں ۔۔ مگر تھوڑی دیر کے لیے ۔۔۔

اور ہاں شمشاد بھائی بس ایک یہی کاروبار رہ گیا تھا ۔۔ جس کا میں ذکرِ خیر کل ہی کرنے والا تھا ۔۔۔ مگر کچھ سوچ کر باز رہا ۔ :wink:
 

حجاب

محفلین
شمشاد نے کہا:
حاضر

اب حجاب صاحبہ کی دعوت ہے،
آج کل آپ کے خطوط کچھ کم کم آ رہے ہیں یا مجھے ایسا لگ رہا ہے۔

یہ دعوت کل کی تھی میں آج پہنچی ہوں،میرے خطوط کو نیٹ کی نظر لگ گئی ہے :( اب تو نیٹ نکلوانے کا ارادہ ہے :(

اب قیصرانی۔
 

نوید ملک

محفلین
قیصرانی نے کہا:
شکریہ نوید، میچ کا سکور تو بتادیں

ساؤتھ افریقہ کو میچ جیتنے کیلئے 161 کا ٹارگٹ ملا ہے ، اور آج کے دن کے اختتام تک 36 پر ان کے 2 آؤٹ ہیں ۔

پاکستان کی ٹیم کو دوسری اننگز میں بھی آؤٹ ہونے کی بہت جلدی تھی اور 186 پر پُھرررررر
 

شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی آجکل یہی کاروبار انارکلی لاہور میں عروج پر ہے۔

ہر دوسرا پھیری والا یہی کام کر رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
حجاب نے کہا:
شمشاد نے کہا:
حاضر

اب حجاب صاحبہ کی دعوت ہے،
آج کل آپ کے خطوط کچھ کم کم آ رہے ہیں یا مجھے ایسا لگ رہا ہے۔

یہ دعوت کل کی تھی میں آج پہنچی ہوں،میرے خطوط کو نیٹ کی نظر لگ گئی ہے :( اب تو نیٹ نکلوانے کا ارادہ ہے :(

اب قیصرانی۔

آپ تو نیٹ نکلوانے کی ایسے بات کر رہی ہیں جیسے کوئی اپنڈکس نکلوانے کی کرتا ہے۔ اپنڈکس کے نکلنے کے بعد تو گزارہ ہو جاتا ہے، نیٹ نکلنے کے بعد کیسے ہو گا :?
 

شمشاد

لائبریرین
نوید ملک نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
شکریہ نوید، میچ کا سکور تو بتادیں

ساؤتھ افریقہ کو میچ جیتنے کیلئے 161 کا ٹارگٹ ملا ہے ، اور آج کے دن کے اختتام تک 36 پر ان کے 2 آؤٹ ہیں ۔

پاکستان کی ٹیم کو دوسری اننگز میں بھی آؤٹ ہونے کی بہت جلدی تھی اور 186 پر پُھرررررر

لیکن آج انڈیا کے ساتھ بہت بری ہوئی، غیرمتوقع طور پر ہار گیا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top