کون ہے جو محفل میں آیا37

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
زین تم پھر کام کرنے نکل پڑے، پھر تمہاری طبیعت خراب ہو جائے گی۔

ارے کچھ دن آرام کیوں نہیں کر لیتے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ عادت اپنے تک ہی رکھ کر ادھر ہی ختم کر دو۔ ایسا نہ ہو کسی دن لینے کے دینے پڑ جائیں۔
 

زین

لائبریرین
اب الحمداللہ ٹھیک ہوں ۔ عبداللہ بھائی آپ کا ہاتھ کیسا ہے ؟

زین تم پھر کام کرنے نکل پڑے، پھر تمہاری طبیعت خراب ہو جائے گی۔
ارے کچھ دن آرام کیوں نہیں کر لیتے۔
14 اگست آتے ہی یہاں حالات خراب ہوجاتے ہیں‌حسب معمول اس بار بھی حالات خراب ہیں تو اس وجہ سے کام زیادہ ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ارے یہ کیا بات ہوئی کہ 14 اگست پر وہاں کے حالات خراب ہو جاتے ہیں۔ یہ تو سراسر پاکستان دشمنی ہے۔
 

زین

لائبریرین
آج یعنی گیارہ اگست کو بلوچ آزادی پسندجماعتوں نے بلوچستان کی آزادی کا برائے نام جشن منایا اور میڈیا کو بیانات جاری کئے میڈیا نے بھی بڑھا چڑھا کرپیش کیا ۔ یہاں ہر سال چودہ اگست سے ایک دو دن پہلے حالات بہت خراب ہوجاتے ہیں ۔ بلوچ مسلح تنظیموں نے یہ دھمکی دی ہے کہ جو لوگ پاکستان آزادی کی کوئی تقریب منعقد کریں‌گے یا جھنڈا لہرائیں گے ان کو نشانہ بنایا جائیگا ۔ لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ لوگ خطرے کے باوجود پہلے کی نسبت زیادہ جوش و خروش سے پاکستان کی آزادی منانے کی کوشش کررہے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
آجکل دور متحد ہو کر رہنے کا ہے اور یہ جاہل الگ ہو کر رہنے کا سوچ رہے ہیں۔ کب عقل آئے گی ان کو؟
 

عسکری

معطل
یہ تفریق در تفریق در تفریق کی لعنت ہے جو مسلمانوں پر گر رہی ہے نا کبھی ایک ہوں گے مسلماں حرم کی پاسبانی کے لیے نا کبھی عزت کی زندگی جی سکیں گے۔نا بلوچستان کی آزادی سے کچھ ملے گا نا کشمیر کی وہ دن جب نیل کے ساھل سے کاشغز تک مسلمان صرف مسلمان ہوں گے نا کہ عربی عجمی ہندی افریقی ترکی افغانی اس دن نا کوئی امریکہ ہم پر مسلط ہو گا نا کوئی اسرائیل۔یہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے زلت کی طرف مزید دھکیل رہا ہے جب ایک مسلمان کہے کہ نسل کی خاطر وہ شیطان کی مدد بھی لے گا تو سمجھ لو دل مردہ ایمان مر گیا اور عزت ہمیت اور مسلمانیت کا جنازہ نکل گیا۔یہ کیا ٹوپی ڈرامہ ہے کل بنگلہ دیش کو الگ جانا تھا جو آج زلیل ترین پیشے اپنا کر خلیج کے اچھوت بن چکے ہیں تو اب بلوچستان کو جانا ہے۔مسلمانو اگر عزت وقار ترقی سے جینا چاہتے ہو تو ملکوں کو ملاؤ نا کہ توڑو اور مزید زلالت میں گرو۔مجھے اس دن کا نتظار ہے جب کسی مسلمان ملک جانے کے لیے ویزہ پرمٹ نہیں کلمہ گو ہونا کافی ہو گا جس دن امت ایک سپر پاور کی طرح ہو گی ہمارے بارڈر ہند سے لے کر سپین تک ہوں گے ہم صرف مسلمان ہوں گے بس ایک نام ایک وطن ایک پہچان۔اگر ایسا کوئی موقعہ آیا تو میں پاکستان کا پرچم خود سرنگوں کر کے امارات اسلامی کا پرچم لہراؤں گا اس وقت تک پاکستان کی حفاظت کرنا ایک اسلامی امانت کی حفاظت جیسا ہے جسے ایک دن امانت دار کو واپس کرنا ہے نا کہ حصے بخرے کر کے بلکہ بالکل سلامت اللہ ہم سب کو ایک ساتھ رکھے تا قیامت آمین یا رب
 

شمشاد

لائبریرین
بڑے جذباتی ہو رہے ہو عبد اللہ

حالانکہ یہاں یہ عالم عرب پہلے کہتے ہیں، عالم اسلام بعد میں کہتے ہیں۔
 

عسکری

معطل
اور عالم عرب تو جیسے دنیا کے سب سے معزز ہیں سب سے زیادہ پس بھی وہی رہے ہیں نا آج جو اجتماعی حالت ہے ایسی کبھی عرب پر بھی نا تھی کبھی لورنس کا پڑھایا سبق پڑھ کر وطنیت کے جس بت کے آگے عرب جھکے اب انجام ایسا ہے کہ اجداد کی روحیں تڑپ اٹھی ہین فلسطین عراق سوڈان یمن اور لبنان میں جو کچھ عرب کے ساتھ ہوا ویسی زلت بھی ناپید ہے تاریخ میں۔
 

زین

لائبریرین
فہیم بھائی نظر نہیں آرہے
میں تو جارہا ہوں کچھ دیر آرام کرنے ۔ پھر انشاء اللہ بات ہوگی ۔ اللہ حافظ
 

شمشاد

لائبریرین
تو یہ کون سا کوئی اکٹھے ہیں؟ یہ بھی الگ الگ ہی ہیں۔ کویت والے اپنے آپ کو اعلٰی سمجھتے ہیں، یہ والے اپنے آپ کو اعلٰی سمجھتے ہیں، دوبئی والے کون سے کم ہیں۔ ہر ایک اپنی ہی اکڑ میں‌ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top