کون ہے جو محفل میں آیا37

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
حسن مزاج آج کل میرے ٹھکانے ہیں اور مصروفیات وہی گھر داری۔ کچھ نیا نہیں ۔ دن کو موقع نکال کر محفل پر آجاتی ہوں اور رات کو فرصت ملے تو کتاب کے 50، 60 صفحے پڑھ لیتی ہوں
 
حسن علوی

محفلین
حسن مزاج آج کل میرے ٹھکانے ہیں اور مصروفیات وہی گھر داری۔ کچھ نیا نہیں ۔ دن کو موقع نکال کر محفل پر آجاتی ہوں اور رات کو فرصت ملے تو کتاب کے 50، 60 صفحے پڑھ لیتی ہوں

ہاہاہا یہ مزاج کو آپ کے کس نے ٹھکانے لگایا آپی (مذاق)۔۔۔ خیر گھر کی مصروفیت بھی کچھ کم نہیں ہوتی۔ کون سی کتاب زیرِ مطالعہ ھے آج کل؟
 
حسن علوی

محفلین
الحمداللہ جناب
ہم تو بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں اور محفل پر ہی پائے جاتے ہیں۔
آپ سنائیے آپ کیسے ہیں اور کہاں غائب رہتے ہیں آج کل۔

اللہ کا احسان ھے بھائی جی میں بھی ٹھیک ہوں بس پچھلا کچھ عرصہ چند وجوہات کی بنا پر محفل سے غیر حاضری رہی۔ کہیئے جاب کیسی جا رہی ھے آپکی؟
 
جیہ

لائبریرین
ہاہاہا یہ مزاج کو آپ کے کس نے ٹھکانے لگایا آپی (مذاق)۔۔۔ خیر گھر کی مصروفیت بھی کچھ کم نہیں ہوتی۔ کون سی کتاب زیرِ مطالعہ ھے آج کل؟

حالات نے مزاج ٹھکانے لگایا۔ شاید آپ کو پتا ہوگا کہ میں ڈھائی مہینے اسلام آباد میں جلاوطنے کے گزارے تھے باقی اہل سوات کی طرح۔

آج کل میں عبد الماجد دریا بادی کی نثری مرثیے ، اور آپ کے ھم نام حسن نظامی کی "بیگمات" کے آنسو پڑھ رہی ہوں
 
حسن علوی

محفلین
اللہ کا کرم ہے سب ٹھیک ٹھاک۔
آپ سنائیے کوئی نئی تازہ۔
اجی پرانے لوگ پرانی باتیں اور کہاں تک سنیں گے کہاں تک سناؤں۔۔۔:)

السلام علیکم ، خیریت سے ہیں سب ؟

وعلیکم السلام آپی، بالکل ٹھیک ٹھاک۔ آپ کیسی ہیں؟
 
حسن علوی

محفلین
حالات نے مزاج ٹھکانے لگایا۔ شاید آپ کو پتا ہوگا کہ میں ڈھائی مہینے اسلام آباد میں جلاوطنے کے گزارے تھے باقی اہل سوات کی طرح۔

آج کل میں عبد الماجد دریا بادی کی نثری مرثیے ، اور آپ کے ھم نام حسن نظامی کی "بیگمات" کے آنسو پڑھ رہی ہوں

اللہ نے خیر کی اور دیکھیئے اب حالات بہتری کی جانب مائل ہیں انشاءاللہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ امید ھے اسلام آباد میں گھر جیسا سکون تو نہیں لیکن وقت اچھا ہی گزرا ہوگا۔ کسی مہاجر کیمپ میں قیام تھا یا کسی عزیز رشتہ دار کے ہاں؟
 
جیہ

لائبریرین
اسلام آباد میں ایک فرنیشڈ بنگلہ کرائے پر لیا تھا۔ ہر سہولت مہیا تھی حتی کہ فریج اور اے سی بھی ۔ مگر گھر جیسا مزا کہاں
 
حسن علوی

محفلین
اسلام آباد میں ایک فرنیشڈ بنگلہ کرائے پر لیا تھا۔ ہر سہولت مہیا تھی حتی کہ فریج اور اے سی بھی ۔ مگر گھر جیسا مزا کہاں

گھر جیسا سکون تو اپنے گھر کے سوا کہیں بھی میسر نہیں،
شاید انسانی فطرت ھے۔ اسلام آباد کیا اب بھی اتنا ہی خوبصورت ھے؟
ایک سال ہونے کو آیا اس شہر اور ملک سے دور۔۔۔۔
 
جیہ

لائبریرین
اسلام آباد کی وہ بات نہین رہی ، سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ، دھول مٹی ۔ ہم بنی گالا میں مقیم تھے ، بالکل گاؤں والا ماحول تھا۔ ہاں البتہ ڈوپلیمٹک انکلیو کافی خوبصورت ہے۔ حکمران جو رہتے ہیں وہاں
 
حسن علوی

محفلین
بنی گالا اسلام آباد کا نواحی علاقہ ھے، نہایت خوبصورت اور پُر فضا مقام۔ مجھے اس شہر کی شامیں بہت پسند ہیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکریہ ، جویریہ ، فہیم ، حسن ، میں اب پہلے سے کافی بہتر ہوں ۔
شہری حکومت کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں ٹیلیفون کے تاروں کے ساتھ پتہ نہیں کیا کر ڈالا ہے پہلے فون ڈیڈ رہا اب انٹرنیٹ جب دل چاہے آ جاتا ہے جب دل چاہے غائب ۔ اس وقت کچھ بہتر حالت میں ہے ورنہ آدھا دن غائب سارا دن غائب آنکھ مچولی
 
فہیم

لائبریرین
میرا ایک چکر اور لگ گیا۔
ابھی تو لگتا ہے۔

پرانے زمانے کے بوڑھے بابا حسن صاحب۔
اور دوسرے تمام اراکین گم ہوجکے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top