فہیم کیسے ہو بھائی کہاں ہوتے ہو ملتے ہی نہیں
حسن مزاج آج کل میرے ٹھکانے ہیں اور مصروفیات وہی گھر داری۔ کچھ نیا نہیں ۔ دن کو موقع نکال کر محفل پر آجاتی ہوں اور رات کو فرصت ملے تو کتاب کے 50، 60 صفحے پڑھ لیتی ہوں
الحمداللہ جناب
ہم تو بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں اور محفل پر ہی پائے جاتے ہیں۔
آپ سنائیے آپ کیسے ہیں اور کہاں غائب رہتے ہیں آج کل۔
اللہ کا احسان ھے بھائی جی میں بھی ٹھیک ہوں بس پچھلا کچھ عرصہ چند وجوہات کی بنا پر محفل سے غیر حاضری رہی۔ کہیئے جاب کیسی جا رہی ھے آپکی؟
السلام علیکم ، خیریت سے ہیں سب ؟
ہاہاہا یہ مزاج کو آپ کے کس نے ٹھکانے لگایا آپی (مذاق)۔۔۔ خیر گھر کی مصروفیت بھی کچھ کم نہیں ہوتی۔ کون سی کتاب زیرِ مطالعہ ھے آج کل؟
اجی پرانے لوگ پرانی باتیں اور کہاں تک سنیں گے کہاں تک سناؤں۔۔۔اللہ کا کرم ہے سب ٹھیک ٹھاک۔
آپ سنائیے کوئی نئی تازہ۔
السلام علیکم ، خیریت سے ہیں سب ؟
السلام علیکم ، خیریت سے ہیں سب ؟
حالات نے مزاج ٹھکانے لگایا۔ شاید آپ کو پتا ہوگا کہ میں ڈھائی مہینے اسلام آباد میں جلاوطنے کے گزارے تھے باقی اہل سوات کی طرح۔
آج کل میں عبد الماجد دریا بادی کی نثری مرثیے ، اور آپ کے ھم نام حسن نظامی کی "بیگمات" کے آنسو پڑھ رہی ہوں
اسلام آباد میں ایک فرنیشڈ بنگلہ کرائے پر لیا تھا۔ ہر سہولت مہیا تھی حتی کہ فریج اور اے سی بھی ۔ مگر گھر جیسا مزا کہاں
السلام علیکم سارہ کیا حال ہیں بھئی کیسی ہو؟ بڑے عرصے بعد کوئی پوسٹ دیکھ رہا ہوں آپکی کہاں غائب ہو
چلو اچھی بات ہے کہ تم ٹھیک ہو۔
تمہاری دوست کی کچھ خیر و خبر ہے تمہیں۔