تیرہویں سالگرہ کون ہے شاعر؟

نور وجدان

لائبریرین
اک نئے سلسلے کا آغاز کرتے ہیں ‍‍‍‍‍‍‍‍ ... محفلین میں سے ہر کوئی دوسرے شاعرانِ محفل کے بارے شعر لکھے گا، باقی ماندہ محفلین شاعرِِ محفل کا نام بتائیں گے ..شاعر اپنے شعر کے بارے میں خود نہیں لکھے گا... اس سلسلے کا آغاز مری جانب سے ..

بکھرتا پھول مہکا اس ادا سے
کلی کا دل بھی دھڑکا گلسِتاں میں
کون ہے شاعر؟
 
پھر مری توبہء لرزاں پہ قیامت گزری
پھر مجھےرقصِ شبِ بنتِ عنب یاد آیا

یہ شعر کس کا ہے؟
سعدیہ آپ نے نہیں بتانا بھئی۔ ایسے تو ہم بس آپس میں ہی کھیلتے رہیں گے۔
 
کہاں ہم کہاں آپ، یہ سن تریہا
نہیں آتی ہم کو یہ اڑچن تریہا
ہمارے تئیں اب یہی بن سکا بس
فعولن فعولن فعولن تریہا

شعر کا 'مفہوم بوجھیے'۔ نیز یہ بھی بتائیے کہ یہ 'اردو ادب کے مستقبل' کے کس 'عظیم شاعر' کا 'پہلا شعر' ہے؟
 
یاز
 
غالباً پہلا نہیں ہے۔ یاز بھائی دوسرے شعراء کے اشعار سے چھیڑ چھاڑ کرتے رہے ہیں۔
 
Top