تیرہویں سالگرہ کون ہے شاعر؟

زیک

مسافر
یہ شعر محفل کے ایک معروف شاعر کا پہلا شعر ہے جو انہوں نے سوتے سے اچانک اٹھ کر کہا تھا اور کہہ کر دوبارہ سوگئے تھے ۔ (یہ سنجیدہ بات ہے) ۔

لنگڑ دین ، بھائی لنگڑ دین
سالن ایک اور روٹی تین

درست جواب دینے والے کو ایک سالن اور تین روٹیاں بطور انعام دی جائیں گی ۔ (یہ غیر سنجیدہ بات ہے) ۔
محمد خلیل الرحمٰن ہی ہو سکتے ہیں۔

سالن کی بجائے شکاگو سے ڈیپ ڈِش پیزا ہی بھیج دیں
 

نور وجدان

لائبریرین
گو بظاہر ذِکر تھا اِک بے وفا کا شعر میں
اُن کو جو کہنا تھا ہم سے کہہ گئے بَین السُّطور
لکھ دیا ہم نے جواباً ، " کیا ہی عمدہ شعر ہے!"
چوٹ ہم بھی مسکرا کر سہہ گئے بَین السُّطور
 

نور وجدان

لائبریرین
اے سخن کے دیوتاؤ !
صورت ِ احوال یوں ہے،
علم و فن کی بے کنار ان وسعتوں میں
شعر وحرفت کا کروں کیا؟
بات یہ طبعِ رواں کی بھی نہیں ہے
حرمت ِالفاظ جب سے کھو گئی ہے
 
فرض ہے تیری محبت میں امر ہو جانا
اور سنت ترا سامانِ نظر ہو جانا
اپنی قدرت کا تماشا نہ دکھاؤں تجھ کو؟
یاد رکھ کر بھی میں اب بھول نہ جاؤں تجھ کو؟
ہاں نظر آج ترے رخ پہ ہی مرکوز رہی
لیک دل دوز رہی اور نگہ سوز رہی
 

ربیع م

محفلین

محمد وارث

لائبریرین
اس طرح پائی ہے ہم نے، پائے لغزش کی سزا
اک قدم ہے راستے میں، دوسرا منزل میں ہے
ارے نہیں صدیقی صاحب، میں اتنے خوبصورت اشعار کہنے پر قادر نہیں ہوں، یہ محترمہ لا المیٰ صاحبہ کی تخلیق ہے۔ :)
 
Top