کوٹلی لوہاراں مغربی، ضلع سیالکوٹ۔

قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ ضبط

میں اس بات پر بہت ہنستا ہوں کہ پکی گلیاں مشرف کی نشانی جبکہ کچی سڑکیں سیاسی حکومتوں کے کارنامے :)
 
عمر سیف

محفلین
ان میں سے کچھ تو مجھے بہت بہت پیاری لگی ہیں سپیشنلی نیچر کی

مجھے ایسی تصاویر دیکھ کر اپنے اوپر رحم آتا ہے ۔کتنی سلو لائف ہے یہاں :cry: میں ایسی جگہ کی مٹی کا ہوں جو غلط جگہ پھنس گیا ہوں:atwitsend:
181111_4307881695322_961123590_n.jpg
پاکستانی زندگی فاسٹ فارورڈ بھی ہمی لوگوں نے بنائی ہے۔
 
عمر سیف

محفلین
واہہہہہہہ محترم ضبط بھائی خوب سیر کروائی ۔
تصویریں دیکھتا گیا ۔ اور دس سال پرانا اک سفر یاد آتا گیا ۔
شاید اسی کوٹلی سے گزر کر " لوہسر کلاں " نامی اک گاؤں میں جانا ہوا تھا ۔
نایاب ایسے بہت سے گاؤں آس پاس ہیں جن کا اب جا کر مجھے پتہ چلا ہے شاید لوہسر کلاں بھی یہیں کہیں ہو، پر اب تک میں نے سنا نہیں۔
 
عمر سیف

محفلین
بہت شکریہ ضبط

میں اس بات پر بہت ہنستا ہوں کہ پکی گلیاں مشرف کی نشانی جبکہ کچی سڑکیں سیاسی حکومتوں کے کارنامے :)
جی کچھ ایسا ہی ہے @قیصرانی۔ خیر اب تو کوئی چیدہ چیدہ گلی ہی رہ گئی ہے پکی ہونے والی، سڑکیں ابھی بننی ہیں۔ کاغذات میں بہت بار بن چکی ہیں۔
 
عسکری

معطل
پاکستانی زندگی فاسٹ فارورڈ بھی ہمی لوگوں نے بنائی ہے۔
جو ہوا سو ہوا اب واپسی کی بات کرنی چاہیے بھائی جی ۔ کوس کر یا کڑھ کر کیا فائدہ ہو گا ۔ مجھے واپس جانا ہے ایک دن آرام سے ایسی جگہ پر آخری دن گزارنے ہین اور مرنا ہے ایسی جگہ پر ۔ پھر اس وقت اپنے حال کی تصاویر دیکھ کر افسوس ہو گا کہ کیا کشینی زندگی گزاری تھی :(
 
اللہ آسانیاں فرمائے۔ آمین
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت خوب ضبط، کوٹلی لوہاراں بہت تاریخی جگہ ہے اور مغلوں کی تاریخ میں بھی اس کا ذکر ملتا ہے۔

مجھے کم و بیش بائیس چوبیس سال پہلے یہاں جانے کا اتفاق ہوا تھا کہ ہمارا کالج کا ایک دوست یہیں کا تھا اور سیالکوٹ سے موٹر سائیکلوں پر دس بارہ دوستوں کا وہ سفر بہت ہی یادگار اور مستی بھرا تھا، اب یہ نہیں علم کہ وہ مشرقی میں تھا یا مغربی میں لیکن ہیڈ مرالا جانے والی سڑک کے بائیں طرف اس کا گھر تھا۔
 
بائیں جانب کوٹلی لوہاراں مغربی ہے۔
 
تعبیر

محفلین
آپ ہی کے اٹائل میں کہوں کہ
گوڈ۔۔۔
ویسے کچھ تصاویر اتنی چھوٹی کیوں ہیں؟؟؟
حیرت ہے کہ ہم مسلمانوں کی عیدگاہیں اور مسجدیں بھی الگ الگ ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
ہاہاہاہا تو آپ کو پہلے علم نہیں تھا کیا کہ ہر فرقے کی عید گاہ اور مسجد الگ ہوتی ہے۔

یہ سُنیوں کی ہے، یہ وہابیوں کی ہے، یہ دیو بندیوں کی اور یہ شیعوں کی، وغیرہ وغیرہ۔
 
Top