سعادت
تکنیکی معاون
”کُلّیاتِ غالبؔ“ (اور اس سے پہلے ”دیوانِ غالبؔ، نسخۂ اردو ویب“) جیہ ، الف عین صاحب، اور اردو محفل کا ایک شاندار کارنامہ ہے۔ میری ایک عرصے سے خواہش تھی کہ اسے ایک ویب کتاب کی صورت میں پیش کیا جائے، تاکہ نہ صرف اردو محفل بلکہ دیگر قتیلانِ غالبؔ کے لیے بھی یہ پراجیکٹ ایک منظم صورت میں ویب پر دستیاب رہے۔
پچھلے دو تین سالوں میں اس خواہش کی تکمیل کے لیے اِکا دُکا تجربات کرتا رہا تھا، لیکن جم کر کام کرنے کی فرصت پچھلے سال کے اختتام پر ملی۔ پھر اِس سال اپریل میں جب ویب کتاب کی کچھ قابلِ قبول صورت نکل آئی تو جویریہ اور اعجاز صاحب دونوں کو ذاتی پیغام میں اس کے بارے میں مطلع کیا۔ آپ دونوں نے نہ صرف میری حوصلہ افزائی کی، بلکہ میری کچھ تجاویز سے اتفاق بھی کیا، جس کے لیے دونوں کا شکرگزار ہوں۔ مزید کام آہستہ آہستہ کرتا رہا، اور اب محفل کی سالگرہ کے موقع پر یہ ویب کتاب آپ سب کے لیے بھی تیار ہے: کُلّیاتِ غالبؔ
کتاب کے مندرجات میں دو بڑی تبدیلیاں ہیں: ایک تو میرا لکھا ہوا دیباچہ جس میں ویب کتاب کے بارے میں کچھ متفرق تفصیلات موجود ہیں۔ دوم، میں نے تجویز پیش کی تھی کہ کتاب کے دونوں دیباچوں، ”سخن ہائے گفتنی“ اور ”دیوانِ غالب سے کلیاتِ غالب تک“، کو ایک ہی میں ضم کر دیا جائے تاکہ نئے قارئین (یا ایسے افراد جو محفل پر دیوان/کلیات کی تاریخ سے واقف نہیں) کو اس کا پسمنظر سمجھنے میں آسانی ہو۔ جویریہ نے اس تجویز سے اتفاق کیا تھا اور اس پر کام کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا تھا، لیکن اپنی ذاتی مصروفیات کے باعث اسے وقت نہ دے سکیں، سو میں نے خود ہی ہلکی سی ایڈیٹنگ کر کے ان دونوں دیباچوں کو ایک میں ضم کر دیا ہے؛ امید ہے کہ جویریہ برا نہیں منائیں گی۔
اس ویب کتاب کی ایک خاص بات اس میں موجود شاعری کی ٹائپوگرافی ہے۔ فی الوقت ویب پر اردو شاعری کو زیادہ تر ایک ہی کالم میں پیش کیا جاتا ہے، اور اگر کہیں دو کالم استعمال کیے بھی جاتے ہیں تو ان کی responsiveness کا خیال نہیں رکھا جاتا (یعنی موبائل کی چھوٹی سکرین پر بھی دو کالمز ہی نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے قاری کو دائیں سے بائیں سکرول کرنا پڑتا ہے، یا پھر شاعری بہت چھوٹے سے فونٹ سائز میں نظر آتی ہے)۔ سو میں نے اِس ویب کتاب میں اِس بات کا خاص طور پر خیال رکھا ہے کہ شاعری کا لےآؤٹ قاری کی ڈیوائس کے مطابق اپنے آپ کو موزوں ترین شکل میں ڈھال لے۔ اس کی ایک جھلک آپ نیچے موجود تصویر میں دیکھ سکتے ہیں:
یہاں ایک بات کی وضاحت: شاعری کے کالمی لےآؤٹ تو جدید سیایسایس کے ذریعے حاصل ہو جاتے ہیں، لیکن جسٹفیکیشن کا معاملہ ابھی تک ٹیڑھا ہی ہے۔ جسٹیفائیڈ شاعری کی جو خوبصورتی (کشیدہ اشکال وغیرہ کے ذریعے) ایک خطاط یا کاتب کا ہاتھ تخلیق کرتا ہے، وہ فی الحال اوپنٹائپ لےآؤٹ کے بس کی بات نہیں ہے۔ اوپر موجود تصویر میں بھی آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جسٹیفیکیشن حاصل کرنے کے ویب براؤزر نے الفاظ کے مابین فاصلے ہی کو بڑھایا ہے۔ البتہ میں نے اس بات کا خیال رکھا ہے کہ کسی بھی غزل کے مصرعوں کی لمبائی اُس کے طویل ترین مصرعے سے زیادہ نہ ہو۔ (ان تمام تکنیکی تفصیلات کا جائزہ جلد ہی ایک بلاگ پوسٹ کی صورت میں شائع کرنے کا ارادہ ہے۔)
کتاب کے رنگ اور مختلف صفحات پر مستعمل آرائشی آرٹ ”دیوانِ غالبؔ، بہ تحقیقِ متن و ترتیب از حامد علی خاں“ سے انسپائرڈ ہیں۔ آرائشی آرٹ تو اُسی نسخے سے باقاعدہ ٹریس کر کے حاصل کیا گیا ہے۔
ویب کتاب کا سورس گِٹہب پر موجود ہے، اور پولن (Pollen) میں لکھا گیا ہے (پولن ڈیجیٹل کتابیں بنانے کا ایک دلچسپ ٹُول ہے)۔ فی الحال یہ کتاب اور اس کا سورس کوڈ میرے ہی گِٹہب اکاؤنٹ میں ہوسٹِڈ ہے، لیکن میں چاہوں گا کہ مستقبل میں اسے اردو ویب یا اردو لائبریری کے اکاؤنٹ میں منتقل کیا جائے۔ ابن سعید آج کل اپنی پیشہورانہ ذمہداریوں میں کافی مصروف ہیں، لیکن جیسے ہی انہیں کچھ فرصت ملتی ہے تو ان سے مشاورت کر کے یہ منتقلی عمل میں لے آؤں گا۔
امید ہے کہ آپ سب کو یہ ویب کتاب پسند آئے گی۔ اگر آپ کو اِس کے متن، ڈیزائن، یا لےآؤٹ میں کہیں کوئی غلطی یا خرابی نظر آتی ہے، تو براہِ کرم ضرور مطلع کیجیے۔